پیرس، 03 جون (یواین آئی) سربیا کے عظیم ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ نے فرنچ اوپن میں برطانیہ کے کیمرون نوری کو سنگلز ایونٹ میں شکست دے کر اپنی 100ویں جیت حاصل کی۔ دوسری جانب قازقستان کے ایلیگزینڈر ببلک نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برطانیہ کے ٹاپ کھلاڑی جیک ڈریپر کو شکست دی۔پیر کو کھیلے گئے پری کوارٹر فائنل میں 38 سالہ جوکووچ نے برطانیہ کے نوری کو براہ راست سیٹوں میں 6-2، 6-3، 6-2 سے شکست دی اور مسلسل 16ویں سال رولانڈ گیروس کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔23 سالہ جیک ڈریپر کو سب سے کم رینکنگ والے روس کے ببلک نے 5-7، 6-3، 6-2، 6-4 سے شکست دی۔ اس کے ساتھ ہی قازقستان کے ببلک نے ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ کوارٹر فائنل میں ببلک کا مقابلہ جینیک ا سنر سے ہوگا۔میچ کے بعد برطانیہ کے جیک ڈریپر نے کہا کہ عالمی نمبر 62 ایلیگزینڈر ببلک سے ملنے والی حیران کن ہار کے بعد انہیں فرنچ اوپن کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا “موقع ضائع کرنے” جیسا محسوس ہو رہا ہے۔ ڈریپر کی ہار نے سنگلز میں برطانیہ کی مہم کو ختم کر دیا۔میچ کے بعد جوکووچ نے کہا، “یہ بہت خوبصورت تعداد ہے، لیکن 101 فتوحات زیادہ بہتر لگتی ہیں۔ میں ایک اور فتح کی تلاش جاری رکھوں گا، ظاہر ہے کہ میرے لیے یہ یہاں ختم نہیں ہوا۔ میں اس کھیل میں تاریخ رقم کر کے بہت فخر محسوس کر رہا ہوں، جس نے مجھے میری زندگی میں سب کچھ دیا ہے۔ ایک دیگرمقابلے میں ڈنمارک کے ٹیلون گریکسپور کے 6-4، 3-0 سے پیچھے ہونے کے دوران پیٹ میں تکلیف کی وجہ سے میچ سے دستبردار ہونے سے جرمنی کے ایلیگزینڈر زیویرف نے آٹھ سال میں ساتویں بار اس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ عالمی نمبر ایک اٹلی کے جینیک اسنر نے 17ویں سیڈ روس کے اینڈری روبلیف کو 6-1، 6-3، 6-4 سے شکست دی۔ اگلے راؤنڈ میں اٹلی کے اسنر کا اگلا مقابلہ قازقستان کے ایلیگزینڈر ببلک سے ہوگا۔خواتین کے ایونٹ میں 22 سالہ فرانسیسی وائلڈ کارڈ لوئس بوئسن نے تیسری سیڈ جیسکا پیگولا کو 3-6، 6-4، 6-4 سے شکست دے کر شاندار واپسی کی اور 2017 کے بعد سے رولانڈ گیروس کے آخری آٹھ میں پہنچنے والی پہلی فرانسیسی خاتون بن گئیں۔ایک اور میچ میں امریکی اسٹار کوکو گاف نے روس کی ایکٹرینا ایلیگزینڈرووا کو 6-0، 7-5 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔