بھوپال:17؍اگست:راجدھانی بھوپال واقع نیوکباڑخانہ شاہین کالونی میں عرصہ دراز سے چل رہے مدرسہ تنویرالقرآن میں جوش وخروش کے ساتھ 80ویں یوم آزادی منایاگیا۔ اس موقع پر مدرسہ تنویرالقرآن میں بہت ہی جوش و خروش کے ساتھ طلبہ و اساتذہ نے یوم آْزادی منایا اس میں طلبہ عزیز نے علامہ اقبال کا ترانہ سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا پڑھا : وہیں کچھ طلبہ نے مجاہدین آزادی کاذکرکرتے ہوئے بتایا کہ علماء کرام اور دیگرہم وطن بھائیوں نے جانیں دیں ،جس سے آج ہم کھلے میدان میںآزادی کی سانس لے رہے ہیں۔ تاریخ گواہ ہے کہ اس آزادی کے لئے لوگوں نے کس قدرقربانیاں پیش کی ہیں۔آخر میں مفتی محمد جاوید انور مظاہری نے آزادی پر روشنی ڈالی اس تاریخ کو ہم سب کو یاد رکھنا چاہیئے کہ 80سال پہلے ہم سب قفس جیسا بن کر زندگی کزار رہے تھے ، لیکن اب ایسا نہیں ہے۔پرچم کشائی کے بعد طلبہ ء کے درمیان مٹھا ئی تقسیم کی گئی ساتھ ہی طلبہء اساتذہ کی نگرانی میںٰ ترنگا یا ترا نکا لا گیا۔









