بھوپال:05؍نومبر:وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا ہے کہ سڑکیں ترقی کی حقیقی لائف لائن ہوتی ہیں۔ مدھیہ پردیش کا کوئی گاؤں، قصبہ یا شہر بہتر سڑک رابطے سے محروم نہ رہے۔ ہر گاؤں اور شہر کو 12ماہی سڑکوں سے جوڑنا ہی ہمارا ہدف ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست میں اسٹیٹ ہائی وے، چار لین، چھ لین، آٹھ لین اور گرین فیلڈ ایکسپریس وے کی تعمیر کے ذریعہ جدید سڑکوں کا نیٹ ورک تیار کیا جا رہا ہے۔ اس سے ریاست میں رابطے کا نیٹ ورک مزید مضبوط ہوگا۔وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو جمعرات کو وزیر اعلیٰ رہائش گاہ واقع سمتو بھون میں مدھیہ پردیش روڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرس کی 49ویں میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر اعلیٰ نے محکمہ کے افسران سے کہا کہ سڑکوں کے جو کام زیر تعمیر ہیں، ان میں کام کی رفتار بڑھا کر انہیں تیزی سے مکمل کریں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست میں سڑکوں کا جال بچھانا ہے۔ اس کے لیے محکمہ تعمیرات عامہ، شہری انتظامیہ، دیہی ترقی، صنعت اور مدھیہ پردیش ہاؤسنگ بورڈ کے ساتھ باہمی تال میل سے کام کریں۔ سڑکوں کی تعمیر کے کاموں کی رفتار تیز کریں، اہم ضلع سڑکوں پر بھی کام کریں اور تمام امکانات پر بیک وقت کام کریں۔وزیر اعلیٰ نے کارپوریشن کی جانب سے تجویز کردہ نئی شاہراہ فنڈ کا نام بھی تبدیل کیا۔ اب یہ فنڈ ’’وکست مدھیہ پردیش سنکلپ پتھ‘‘ کے نام سے جانا جائے گا۔ میٹنگ میں وزیرمحکمہ تعمیرات عامہ مسٹر راکیش سنگھ بھی موجود تھے۔میٹنگ میں چیف سکریٹری مسٹر اشوک برنوال ، ایڈیشنل چیف سکریٹری مالیات مسٹر منیش رستوگی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری شہری ترقیات اور رہائشات مسٹر سنجے کمار دوبے ، پرنسپل سکریٹری وزیراعلیٰ اور تعمیرات عامہ محکمہ مسٹر سکھویر سنگھ ، پرنسپل سکریٹری جنگلات مسٹر راگھویندر کمار سنگھ، سکریٹری رابطہ عامہ اور مدھیہ پردیش روڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹیڈ کے ایم ڈی مسٹر بھرت یادو ، مدھیہ پردیش سڑک ترقیات کارپرویشن لمیٹیڈ کے آزاد ڈائریکٹر مسٹر وینکٹیش بالا سبرمیم ، کارپوریشن کے دوسرے آزاد ڈائریکٹر مسٹر دھرمانند سارنگی سمیت دیگر اراکین بھی موجود تھے۔