اوول(لندن)31جولائی:بھارت اور انگلینڈ کے درمیان اینڈرسن ٹنڈولکر ٹرافی کا پانچواں ٹیسٹ لندن میں کھیلا جا رہا ہے۔ انگلینڈ نے اوول اسٹیڈیم میں باؤلنگ کا انتخاب کیا۔ پہلے دن کا تیسرا سیشن جاری ہے۔بھارت نے پہلی اننگز میں6وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنالئے ہیں۔ کرون نائر 43اورواشنگٹن7 بنا کر بلے بازی کررہے ہیں۔ سائی سدرشن 38 اور رویندر جڈیجہ 9 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ دونوں کو جوش ٹینگ نے وکٹ کیپر جیمی اسمتھ کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ بھارتی کپتان شبھمن گل 21، کے ایل راہول 14 اور یشسوی جیسوال 2 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ گِل کو گس اٹکنسن نے ڈائریکٹ تھرو پر رن آؤٹ کیا۔ جبکہ راہول کو کرس ووکس نے بولڈ کیا اور جیسوال کو اٹکنسن نے ایل بی ڈبلیو کیا۔
ہندوستانی کپتان شبھمن گل نے اس سیریز میں 743 رنز بنائے ہیں۔ وہ ایک سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے ہندوستانی کپتان بن گئے ہیں۔ گل نے سنیل گواسکر (732 رنز) کا ریکارڈ توڑ دیا۔ جو گواسکر نے 1978-79 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف بنایا تھا۔شبھمن گل انگلینڈ میں ایک سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے غیر ملکی کپتان بن گئے ہیں۔ انہوں نے ویسٹ انڈیز کے گیری سوبرز (722 رنز) کا ریکارڈ توڑا۔ جسے ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان نے 1966 میں بنایا تھا۔
بارش کے باعث کھیل کو دو بار روکنا پڑا۔جنوبی لندن کے اوول گراؤنڈ میں بارش کی وجہ سے دن کا کھیل دو بار روکا جا چکا ہے۔ پہلی بار بارش کی وجہ سے لنچ جلدی لینا پڑا جبکہ دوسری بار بارش کے درمیان چائے کا وقفہ ہوا۔ رات 8 بجے دوسری بار کھیل روکنے کے بعد آخری سیشن 9 بج کر 15 منٹ پر شروع ہوا۔
دونوں ٹیمیںا س طرح ہیں:
ہندوستان: شبمن گل (کپتان)، یشسوی جیسوال، کے ایل راہول، سائی سدرشن، کرونا نائر، رویندر جڈیجہ، دھرو جورل (وکٹ کیپر)، واشنگٹن سندر، محمد سراج، آکاش دیپ، پرسدھ کرشنا۔
انگلینڈ: اولی پوپ (کپتان)، جیک کرولی، بین ڈکٹ، جو روٹ، ہیری بروک، جیکب بیتھل، جیمی اسمتھ (وکٹ کیپر)، کرس ووکس، گس اٹکنسن، جیمی اوورٹن، جوش ٹونگ۔









