ایودھیا20جون: شری رام جنم بھومی ایودھیا میں رام مندر عطیہ باکس چوری کو لے کر الزامات اور جوابی الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی تناظر میں انجینئر دیناناتھ ورما نے رام کچہری چار دھام مندر میں رام مندر تیرتھ چھیتر ٹرسٹ کے پہلے کیمپ آفس کی تعمیر کو لے کر سنگین الزامات لگائے ہیں۔ دینا ناتھ ورما نے ٹرسٹ کے رکن ڈاکٹر انل مشرا پر 40 فیصد کمیشن کا مطالبہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ تاہم، رام کچہری چار دھام مندر کے مہنت ششی کانت داس نے اب سامنے آکر اپنا مؤقف پیش کیا ہے۔رام مندر سے متعلق مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے الزامات کے درمیان رام کچہری چار دھام مندر کے مہنت ششی کانت داس نے انجینئر دینا ناتھ ورما کے لگائے گئے الزامات سے خود کو پوری طرح سے الگ کر لیا ہے۔ مہنت ششی کانت داس نے بتایا کہ اس وقت کے ضلع مجسٹریٹ انوج جھا، ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری چمپت رائے اور دیگر عہدیداروں کی درخواست پر انہوں نے اپنی نئی تعمیر شدہ عمارت رام مندر تیرتھ چھیتر ٹرسٹ کو کیمپ آفس کے لیے مفت فراہم کی۔
نوجوان کی پراسرار خودکشی
پھگواڑہ، 20 جون (یو این آئی) پنجاب کے پھگواڑہ میں ایک نوجوان نے ہفتہ کے روز بیوی اور اس کے سسرال والوں کے مبینہ ذہنی استحصال (ٹارچر) کی وجہ سے پنکھے سے پھندہ لگا کر خودکشی کر لی۔







