حیدرآباد8اکتوبر:آندھرا پردیش کے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کونسیما ضلع میں بدھ کے روز پٹاخوں کے ایک کارخانے میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں چھ افراد جھلس کر ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی شواہد سے اندازہ ہوتا ہے کہ حادثہ ممکنہ طور پر پٹاخوں کے غیر محتاط ہینڈلنگ یا غلط طریقے سے تیار کرنے کے باعث پیش آیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ راہل مینا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’’یہ واقعہ ایک لائسنس یافتہ فیکٹری میں پیش آیا ہے۔ ہمیں اب تک چھ لاشیں ملی ہیں اور ہم متاثرین کی شناخت کی تصدیق کر رہے ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔‘‘









