بھوپال:16؍اکتوبر:وزیراعلیٰ ڈاکٹرموہن یادو کی مہمان خصوصی میں سنیچر18اکتوبر کو وزیراعلیٰ رہائش گاہ پر کسان کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ کانفرنس میں نرمدا پورم ، بھوپال، سیہور، راج گڑھ، رائسین اور ودیشہ اضلاع سے تقریباً 2500کسان شامل ہوں گے۔
کانفرنس میں کسانوں کو بھائو انتر یوجنا سے متعلق معلومات دی جائے گی اور یوجنا کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لئے ترغیب دی جائے گی۔ اسکیم کے تحت کسان 24اکتوبر 2025سے 15جنوری 2026تک منڈی میں فصل فروخت کرسکیں گے۔ کسانوں کو 15دن میں بھائو انتر کی رقم ان کے آدھار لنک بینک کھاتوں میں براہ راست منتقل کی جائے گی۔ بھائو انتر یوجنا کے ای-اپارجن پورٹل پر رجسٹریشن 17اکتوبر تک ہوں گے۔