بھوپال:07؍نومبر:وزیرِ اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے قومی یومِ سرطان کے موقع پر کینسرکے خلاف بیداری بڑھانے اور مناسب علاج کے مؤثر اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔ وزیرِ اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے ’ایکس‘ پر کہا کہ سرطان جیسی سنگین بیماری سے بچنے کے لیے باقاعدہ صحت کی جانچ اور صحیح معلومات کے ذریعے کینسرکے خطرے کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے علاج کو بھی زیادہ مؤثر بنایا جا سکتا ہے۔ صحت مند معاشرے کی تعمیر میں سبھی اپنی شرکت یقینی بنائیں۔ وزیرِ اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ سرطان سے بچنے کے لیے ہم سب خود بیدار ہوں اور دوسروں کو بھی وقت پر اس کی جانچ کرانے اور صحت مند طرزِ زندگی اپنانے کے لیے ترغیب دیں۔









