بھوپال 10دسمبر: وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا کہ سڑکیں محض نقل و حمل کا ذریعہ نہیں ، بلکہ ترقی، روزگار، صحت خدمات تک رسائی اور سماجی و ثقافتی ترقی کی بنیاد ہیں۔ محکمے کا مقصد ہرایک تعمیراتی کام کو محض ایک تکنیکی پروجیکٹ کے طور پر نہیں، بلکہ عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے ذریعہ کے طور پر دیکھنا ہے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ معیار، شفافیت اور اختراع کے ساتھ ہر پروجیکٹ کو بروقت مکمل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ یہی کوشش “عوامی تعمیر سے عوامی بہبود” (لوک نرمارن سے لوک کلیان )کے جذبہ پورا کرتی ہیں۔یہ ہدایت وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے منترالیہ میں محکمہ تعمیرات عامہ کی جائزہ میٹنگ کے دوران دی۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے محکمہ کے ذریعہ “لوک نرمان سے لوک کلیان” کے جذبے کو عملی جامع پہنچانے کیلئے کی جارہی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی ہی عوام بہبود کی بنیاد ہے اور محکمہ اس سمت میں قابل ذکام کررہاہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی زندگیوں کو آسان اور محفوظ بنانے کے لیے ہر سڑک، ہر پل اور ہر پروجیکٹ ہمارے ویزن کا ایک اہم حصہ ہے۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے ہدایت دی کہ میٹروپولیٹن ایریااور آس پاس کے علاقوں میں شاہراہوں کی کثافت بڑھائیں۔ پوری ریاست کو شامل کرتے ہوئے ہمہ گیر ترقی پر کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ جبل پور اور گوالیار کو جلد ہی میٹروپولیٹن ایریا قرار دیا جائے گا۔ شہری ، دیہی اور صنعتوں علاقوں سبھی کو بنیادی ڈھانچے کی ترقی کافائدہ حاصل ہو اس بنیاد پر تجویزکا تصور کیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ ہائی وے کی کثافت کو قومی معیار کے قریب لانے کے لیے ویزن ڈاکیومنٹ کی بنیاد پر تجاویز تیار کریں۔ تجویز میں مقامی مطالبات اور تجاویز کو مناسب طور پر شامل کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ ایڈیشنل چیف سکریٹری علاقوں کی مجموعی ترقی پر مبنی ایکشن پلان بنائیں۔وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے ہدایت دی کہ محکمہ تعمیرات عامہ کو مربوط شہری ترقی کی پالیسی کی تشکیل میں شامل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ میںماحولیاتی ہم آہنگی پر خصوصی توجہ دی جائے۔ پائیدار ترقی کے لیے، توانائی اور پانی کی بچت کو یقینی بنانے کے لیے، سورت کے ڈائمنڈ پارک کی طرزپر عمارتوں کی تعمیر گرین بلڈنگ تصورپر کی جائے ۔بجلی اور پانی کی بچت یقینی کی جائے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ عمارت کی تعمیرمیںفن تعمیر کا خیال رکھا جائے تاکہ سورج کی روشنی، ہوا دیگر قدرتی وسائل کے مناسب استعمال یقینی ہو اور توانائی کی بچت کی جا سکے ۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ ایکسپریس وے جدید وقت کی مانگ ہے۔ ان بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں دیہی علاقوںکی سہولیات کا خیال رکھاجائے ۔
ضرورت کے مطابق فلائی اوور، انڈر پاس ،سروس لین کو تجویز میں شامل کریں۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ سنسہتھ2028 کے کام ترجیحات سے کئے جا رہے ہیں۔ مجوزہ کاموںکی انتظامی منظوری جاری کی جا چکی ہے۔ دسمبر ماہ کے آخر تک کام شروع ہو جائیںگے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے ہدایت دی کہ کاموںکو جون 2027 تک مکمل کیا جائے۔