بھوپال:03؍اگست:مدھیہ پردیش میں ہر گھر ترنگا مہم 9 سے 17 اگست 2026 تک مکمل عوامی شراکت داری کے ساتھ چلائی جائے گی۔ جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری مسٹر شیوشیکھر شکلا نے تمام ڈویزنل کمشنروں اور کلکٹروں کو اس سے متعلقہ ہدایات جاری کی ہیں۔کلکٹروں سے کہا گیا ہے کہ اس مہم میں عام لوگوں کی شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ گزشتہ برسوں کی طرح جوش و جذبے اور حب الوطنی کے ساتھ یوم آزادی منایا جائے اور 14 اگست کو تقسیم کی ہولناکی کی یاد کا دن منایا جائے۔ اس دوران حب الوطنی سے بھرپور سرکاری پروگرام/مباحثے جیسے انعقاد کیے جائیں گے۔ قومی گیت “وندے ماترم” کے 150 سال مکمل ہونے کے جشن کو “ہر گھر ترنگا مہم 2026کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔
ہر گھر ترنگا” مہم 9 سے 17 اگست 2026
ریاست میں یہ عوامی تحریک 9 سے 17 اگست 2026 کی تاریخوں میں مکمل عوامی شراکت کے ساتھ چلائی جائے گی۔ تمام اضلاع میں ترنگا سے متاثر فن، ترنگا نمائش کا مظاہرہ، ترنگا رنگولی، ترنگا بْنائی، ترنگا پر سوال و جواب، ترنگے کے لیے رضا کارانہ خدمت، ترنگا سجاوٹ اور روشنی کا انتظام نیز فوجی دستوں کے جوانوں اور پولیس اہلکاروں کو خط نویسی” جیسے پروگرام اور ترنگا موسیقی پروگرام اور نکڑ ناٹکوں کا انعقاد کیا جائے گا۔مقامی خود امدادی گروپوں اور مناسب قیمت کی دکانوں کے ذریعہ عام شہریوں کے لیے کافی مقدار میں کھادی/پولی ایسٹر کے قومی پرچم کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی۔مہم میں مرکزی ترنگا میلہ، ترنگا کنسرٹ، ترنگا بائیک، ترنگا ای-بائیک/ترنگا سائیکل ریلی، زیادہ عوامی شرکت کے ساتھ ترنگا یاترا، ترنگا پرچم فروخت اور مناسب انتظام، انسانی زنجیر کی تشکیل، ترنگا اینتھم وغیرہ اہم پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ڈیجیٹل شراکت داری مہم میں شہریوں کو ترنگے کے ساتھ اپنی سیلفی ہر گھر ترنگا پورٹل پر اپ لوڈ کرنے اور سوشل میڈیا ہینڈل پر مہم کی تشہیر کے لیے حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
وندے ماترم” گیت کے 150 سال مکمل ہونے کا جشن
سرکاری پروگراموں، تعلیمی اداروں اور عوامی جلسوںمیں جہاں قومی گیت اور قومی ترانہ دونوں پیش کیے جا رہے ہوں، وہاں وندے ماترم” (قومی گیت) پہلے گایا/بجایا جائے گا، اس کے بعد قومی ترانہ “جن گن من” ہوگا۔قومی گیت گانے کے دوران موجود تمام افسران، ملازمین اور شہری اٹینشن کی شکل میں احترام کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ سرکاری دفاتر اور کالجوں کے پروگراموں میں قومی گیت کے مقررہ اشعار کا صحیح اور باوقار انداز میں پڑھا جانا یقینی بنایا جائے گا۔تمام براہ راست پروگراموں میں قومی گیت “وندے ماترم” کا گانا اور قومی پرچم (ترنگا) لہرانا/نمائش کرنا دونوں شامل کیے جائیں گے۔اسی طرح “ہر گھر ترنگا” کی ویب سائٹ (www.harghartiranga.com) پر شہریوں کی جانب سے ترنگے کے ساتھ اپنی سیلفی اپ لوڈ کرنے پر تصویر پر “وندے ماترم” درج ہوگا۔
تقسیم کی ہولناکی کی یاد کا دن” 14 اگست 2026
14 اگست کو ملک کی تقسیم کے وقت نقل مکانی کی تکلیف برداشت کرنے والے اور اپنی جانیں گنوانے والے شہریوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اس دن کو انتہائی حساسیت کے ساتھ منایا جائے گا۔ضلع اور ڈویزن سطح پر امن مارچ (خاموش جلوس) نکالا جائے گا اور شہیدوں کی یاد میں جلسے منعقد کیے جائیں گے۔پروگراموں میں تقسیم سے متاثر خاندانوں یا ان کے نمائندوں کو مدعو کرکے ان کے تجربات شیئر کروائے جائیں گے۔عوامی مقامات، کتب خانوں اور اہم انتظامی عمارتوں میں تقسیم کے تاریخی واقعات اور نقل مکانی کرنے والوں کی جدوجہد کو ظاہر کرنے والی تصاویر/دستاویزات کی نمائش لگائی جائے گی۔اس انعقاد کا مقصد تاریخی درد کو یاد کرنا اور قومی اتحاد کے لیے عزم کرنا ہے۔









