بھوپال:3جنوری:مدھیہ پردیش میں 16 دسمبر سے وکست بھارت سنکلپ یاترا جاری ہے۔ وکست بھارت سنکلپ یاترا کا بنیادی مقصد ان ضرورت مند اور اہل شہریوں تک سرکاری اسکیموں کا فائدہ پہنچانا ہے جو بعض وجوہات کی وجہ سے سرکاری اسکیموں کے فائدے سے محروم رہ گئے ہیں اور ان کی زندگی میں خوشیاں لانا ہے۔ اس میں آئی ای سی وین میں نصب ایل ای ڈی کے ذریعے دیہی علاقوں میں گھر گھر پہنچ کر اسکیموں کے بارے میں جانکاری دی جارہی ہے اور فوائد بھی تقسیم کیے جارہے ہیں۔ گورنر شری منگو بھائی پٹیل نے ان خیالات کا اظہار ضلع رائسین کے گرام پنچایت دیوان گنج میں منعقد وکست بھارت سنکلپ یاترا پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے کیا۔گاؤں والوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتیں سماج کے تمام طبقات کے لیے اسکیمیں چلا رہی ہیں۔ اس سے قبل شہریوں کو اسکیموں سے فائدہ اٹھانے کے لیے دفاتر جانا پڑتا تھا۔ لیکن اب اس سنکلپ یاترا کے ذریعے افسران خود شہریوں تک پہنچ کر درخواستیں وصول کر رہے ہیں۔ اب تک یہ وکست یاترا رائسین ضلع کی 252 گرام پنچایتوں تک پہنچ چکی ہے اور استفادہ کنندگان کو ان کی اہلیت کے مطابق اسکیموں کا فائدہ بھی دیا گیا ہے۔