نیویارک، 13جون (یو این آئی) ارشدیپ کے نو رن پر چار وکٹ لینے کے بعد سوریہ کمار یادو ناٹ آؤٹ (50) اور شیوم دوبے ناٹ آؤٹ (31) کی جارحانہ اننگز کی بنیاد پر ہندوستان نے امریکہ کو 25 ویں میچ میں بدھ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سات وکٹوں سے شکست دے کر سپر ایٹ میں پہنچ گیا۔111 رنز کے چھوٹے ہدف کا تعاقب کرنے اتری ہندوستانی ٹیم کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ ہندوستان نے 15 کے اسکور پر اپنے دونوں اوپنرز کی وکٹیں گنوا دی تھیں۔ وراٹ کوہلی (0) اور روہت شرما (3) 3 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ دونوں بلے بازوں کو سوربھ نیتراوالکر نے آؤٹ کیا۔ آٹھویں اوور میں رشبھ پنت (18) تیسرے وکٹ کے طور پر آؤٹ ہوئے اور علی کے ہاتھوں بولڈ ہوئے۔ اس کے بعد سوریہ کمار یادو اور شیوم دوبے نے اننگز کو سنبھالا اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ سوریہ کمار یادو نے 49 گیندوں میں دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 50 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ شیوم دوبے نے ناٹ آؤٹ 31 رنز بنائے۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان چوتھی وکٹ کے لیے 67 رنز کی شراکت ہوئی۔ ہندوستان نے 18.2 اوور میں تین وکٹ پر 111 رن بنائے اور میچ سات وکٹ سے جیت لیا۔
امریکہ کی جانب سے سوربھ نیتراوالکر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ علی خان نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل نتیش کمار (27) اور اسٹیون ٹیلر (24) کی اننگز کی بنیاد پر امریکہ نے ٹی۔ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 25ویں میچ میں ہندوستان کو جیت کے لیے بدھ کو111 رنز کا ہدف دیا ہے۔آج ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہندوستانی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے آنے والے امریکا کی شروعات بہت خراب رہی اور اس نے پہلی اننگز میں تین رنز پر دو وکٹیں گنوا دیں۔ شایان جہانگیر (0)، اینڈریاس گاس (2) ارشدیپ سنگھ کا شکار بنے۔ اس کے بعد اسٹیون ٹیلر اور کپتان ایرون جونز نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ ہاردک پانڈیا نے آٹھویں اوور میں آرون جونز (11) کو آؤٹ کر کے ہندوستان کو تیسری کامیابی دلائی۔ نتیش کمار نے 23 گیندوں پر ایک چوکا اور ایک چھکا لگاکر 27 رنز کی سب سے زیادہ اننگز کھیلی۔ ارشدیپ سنگھ نے انہیں محمد سراج کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ کوری اینڈرسن (15)، ہرمیت سنگھ (10) اور جسدیپ (2) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ شیڈلے وان شالک وِک 11 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ امریکہ نے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں پر 110 رنز بنائے۔ہندوستان کی جانب سے ارشدیپ سنگھ نے نو رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کیں۔
ہاردک پانڈیا نے 14 رنز کے عوض دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ اکشر پٹیل نے ایک وکٹ حاصل کی۔