نئی دہلی 18ستمبر: کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے جمعرات کو الیکشن کمیشن پر سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا کہ یہ آئینی ادارہ انتخابی عمل کو تباہ کرنے میں پیش پیش ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کانگریس کے رکن پارلیمان اور قائد حزب اختلاف راہل گاندھی کی پریس کانفرنس دیکھیں اور سمجھیں کہ ملک میں کیا ہو رہا ہے۔ پرینکا گاندھی نے زور دیا کہ ’’ہم سب کو آئین اور جمہوریت کے دفاع کے لیے متحد ہونا ہوگا۔‘‘ پرینکا گاندھی نے کہا کہ حالات نہایت تشویش ناک ہیں کیونکہ وہ ادارہ، جس پر آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرانے کی ذمہ داری ہے، خود انتخابی عمل کو نقصان پہنچانے میں شریک دکھائی دے رہا ہے۔ ان کے مطابق یہ وقت عوامی بیداری اور اتحاد کا ہے تاکہ ملک کو آئین سے ہٹانے کی کوششوں کو روکا جا سکے۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا، ’’سب کو راہل جی کی پریس کانفرنس دیکھنی چاہیے تاکہ پتہ چلے کہ ہمارے ملک میں اصل میں کیا چل رہا ہے اور کس طرح الیکشن کمیشن انتخابی عمل کو برباد کرنے میں شامل ہے۔ ہمیں سب کو مل کر اپنے آئین، جمہوریت اور ملک کے لیے لڑنا ہوگا۔‘‘ خیال رہے کہ راہل گاندھی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران الیکشن کمیشن کے کردار پر براہ راست سوال اٹھاتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار پر ووٹ چوروں کو تحفظ دینے کا الزام عائد کیا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ ان کی پارٹی کے حامی ووٹروں کے نام جان بوجھ کر ووٹر لسٹ سے ہٹائے جا رہے ہیں، جو جمہوریت کی کھلی توہین ہے۔
منشیات کا سرغنہ پولیس کی گرفت میں
پتھورا گڑھ/نینی تال، 18 ستمبر (یو این آئی) اتراکھنڈ کے پتھورا گڑھ پولیس نے پہاڑوں میں اسمیک اسمگلنگ کے ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے