بھوپال:07؍اگست:وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا کہ ریاستی حکومت صنعتی ترقی، کسان، نوجوان اور غریبوں کی فلاح و بہبودکے لیے عزم کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ ان تمام طبقات کی فلاح و بہبودکے کام مشن موڈ میں منصوبہ بند طریقے سے چلائے جا رہے ہیں۔وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے جن وشواس ابھیان کے تحت چھندواڑہ ضلع میں منعقدصنعت کار اور عوامی نمائندوں کے مکالمہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقامی کاروباری افراد کے تجارت اور صنعتوں کو فروغ دینا حکومت کی ترجیح ہے۔انہوں نے مقامی سرمایہ کاروں سے اپنے صنعتوں کی توسیع کے لیے طویل مدتی منصوبہ بنانے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت صنعتی علاقوں میں پانی، بلا تعطل بجلی کی فراہمی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی سمیت تمام ضروری سہولتیں فراہم کر رہی ہے۔وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے ضلع میں روزگار پر مبنی صنعتوں، فوڈ پارک، کثیر فصلی پروسیسنگ یونٹس، قدرتی کھیتی اور مویشی پروری کو فروغ دینے کی بات کہی۔
وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی کہ ضلع کے صنعتی تربیتی اداروں اور پولی ٹیکنک سے تربیت یافتہ نوجوانوں کو خود روزگار یا مستقل روزگار سے جوڑنے کے لیے ان کا باقاعدہ فالو اَپ کیا جائے۔ان کی صلاحیت کے مطابق صنعتی یونٹس سے اشتراک قائم کیا جائے۔ انہوں نے اسٹارٹ اپ کے تحت قائم سی این جی اور بایو نیچرل پلانٹ کے کاروباری افراد سے مکالمہ کر کے یونٹس کے کام کرنے کی معلومات حاصل کیں۔
کاروباری افراد نے مکالمے کے دوران ضلع کی صنعتی ترقی کو رفتار دینے کے لیے مختلف تربیتی اداروں کے انضمام، پی پی پی ماڈل پر ٹرانسپورٹ نگر کے قیام، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی تعمیر، مربوط ٹیکس نظام، جدید فلیٹڈ انڈسٹری، پروسیسنگ یونٹ اور نئی ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق اہم تجاویز دیں۔وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ کاروباری افراد سے حاصل تمام مفید تجاویز پر سنجیدگی سے غور کر کے ضروری کارروائی کی جائے گی۔
میٹنگ میں ایم پی آئی ڈی سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے ضلع کی صنعتی ترقی کی معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ لہگڈوا، املی کھیڑا، کھجری اور سکلوڈھانا صنعتی علاقوں میں اب تک 135 پلاٹ الاٹ کیے جا چکے ہیں اور باقی پلاٹوں کا الاٹمنٹ بھی تیزی سے کیا جا رہا ہے۔ان علاقوں میں 88 صنعتی یونٹس نے پیداوار شروع کر دی ہے۔ اس کے ساتھ صنعتی علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور سنگل ونڈو سسٹم کے تحت موصول درخواستوں کے حل کی پیش رفت سے بھی وزیراعلیٰ کو واقف کروایا گیا۔خود روزگار پر مبنی اسکیموں کے جائزے کے دوران وزیراعلیٰ ادھیام کرانتی یوجنا میں ہدف کے مقابلے میں 130 فیصد کامیابی حاصل کرنے پر ضلع کی تعریف کی گئی۔پی ایم وشوکرما یوجنا، کے سی سی اینیمل ہسبنڈری سمیت دیگر خود روزگار اسکیموں کے مؤثر نفاذ اور پی ایم سواندھی یوجنا کے تحت اچھا کاروبار کرنے والے پھیری فروشوں کو دوسری اور تیسری قرض امداد فراہم کرنے کی ہدایت بھی دی گئی۔پروگرام میں محکمہ تعمیرات عامہ اور ضلع کے انچارج وزیر مسٹرراکیش سنگھ، رکن پارلیمنٹ مسٹروویک بنٹی ساہو، رکن اسمبلی مسٹرکملیش پرتاپ شاہ، مسٹرشیش راؤ یادو، میئر مسٹروکرم آہکے، چیف سکریٹری مسٹر اشوک برنوال، سکریٹری ڈاکٹر سودام کھاڑے، ڈویزنل کمشنر مسٹر دھننجے سنگھ، کلکٹر مسٹرہرندر نارائن، پولیس سپرنٹنڈنٹ مسٹراجے پانڈے سمیت مختلف صنعتی یونٹس کے مالکان (پروپرائٹر) اور عوامی نمائندے موجود رہے۔