کولکاتہ، 17 جولائی (یواین آئی) 134ویں انڈین آئل ڈیورنڈ کپ کی آرگنائزنگ کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس سال کے ٹورنامنٹ کی کل نقد انعامی رقم تین گنا بڑھ کر 3 کروڑ روپے ہو جائے گی۔ یہ اعلان کولکاتہ میں ٹرافی کی نقاب کشائی کے موقع پر کیا گیا۔ سٹی آف جوائے ایشیا کے سب سے پرانے فٹ بال ٹورنامنٹ کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔ فاتح اور رنر اپ ٹیموں کے ساتھ ساتھ سیمی فائنل اور کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں اور تین انفرادی ایوارڈز کو بھی انعامی رقم میں حصہ ملے گا۔ ڈیورنڈ کپ کی تین ٹرافیاں یہاں اے او آئی وجے درگ میں مغربی بنگال حکومت کے بجلی، ہاؤسنگ، نوجوانوں کے امور اور کھیل کے انچارج وزیر اروپ بسواس کی موجودگی میں نمائش کے لیے پیش کی گئیں، جو اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر مسٹربسواس نے کہا، “ڈیورنڈ کپ کے لیے میڈیا کوریج میں اضافہ اور 23 اگست کو گرینڈ فائنل میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی موجودگی کے ساتھ، ماحول پرجوش ہونے کی توقع ہے۔ موہن باگان ، ایئسٹ بنگال، محمڈن ایس سی اور ڈائمنڈ ہاربر ایف سی جیسے بڑے کلبوں کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے تاکہ شائقین کی اچھی تعداد کو یقینی بنایا جا سکے۔ اسٹینڈز میں شائقین کی پرجوش موجودگی کو یقینی بنانے کے لیے موہن باگان، ایئسٹ بنگال، محمڈن ایس سی اور ڈائمنڈ ہاربر ایف سی کو 5,000-5,000 ٹکٹوں کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔ ہم تمام ٹیموں کو ایشیا کے سب سے پرانے اور معزز فٹ بال ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لیے نیک خواہشات پیش کرتے ہیں۔اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل موہت ملہوترا نے کہا، “مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ اس سال ٹورنامنٹ نے اپنی انعامی رقم میں نمایاں اضافہ کیا ہے، جو پہلے 1.2 کروڑ روپے سے بڑھ کر اب 3 کروڑ روپے سے زائد ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ، تین انفرادی ایوارڈز کے فاتحین کو تین بالکل نئی ایس یو ویز بھی دی جائیں گی۔”
میجر جنرل راجیش ارون موگھے نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، اس سال، ٹورنامنٹ لیگ کم ناک آؤٹ فارمیٹ کے ساتھ جاری ہے۔ کل 24 ٹیمیں چھ پولز میں تقسیم ہو کر پانچ ریاستوں میں مقابلہ کریں گی، جن میں سے دو پولز یہاں کولکاتہ میں اپنے میچ کھیلیں گے۔ کولکاتہ میں ایک کوارٹر فائنل، سیمی فائنل اور گرینڈ فائنل سمیت 15 میچ ہوں گے۔ ہمیں چار اہم ٹیموں لداخ ایف سی، ساؤتھ یونائیٹڈ ایف سی، بوڈولینڈ ایف سی اور رنگ داجید یونائیٹڈ ایف سی – کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے پر بھی فخر ہے۔کولکاتہ دو گروپوں میں کل 15 میچوں کی میزبانی کرے گا، جن میں ایک کوارٹر فائنل، سیمی فائنل اور فائنل میچ شامل ہیں۔
یہ میچز وویکانند یووا بھارتی کریڑانگن اور کیشور بھارتی کریڑانگن میں کھیلے جائیں گے۔ ایئسٹ بنگال ایف سی، انڈین ایئر فورس ایف ٹی اور ڈیورنڈ کپ میں ڈیبیو کرنے والی نامدھاری ایف سی اور بنگلورو کی ساؤتھ یونائیٹڈ ایف سی کو گروپ اے میں رکھا گیا ہے۔ ایئسٹ بنگال اور ساؤتھ یونائیٹڈ ایف سی 23 جولائی کو ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں آمنے سامنے ہوں گے۔