بھوپال:12جنوری:یوگ بیماریوں کو دور کرتا ہے، یوگ ایک ایسا طریقہ ہے جو ہندوستان سے شروع ہوا اور اب پوری دنیا میں صحت مند جسم اور دماغ کے لیے جانا جاتا ہے۔زندگی بھر جوان اور صحت مند رہنا چاہتے ہیں تو ہم سب کو باقاعدگی سے یوگ کرنا چاہئے۔ وزیر خوراک سول سپلائی اور صارفین تحفظ مسٹر گووند سنگھ راجپوت نے ساگر کے پی ٹی سی گراؤنڈ میں سوریہ نمسکار کے موقع پر یہ بات کہی۔ انہوں نے طلبا ء اور نوجوانوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام طاقتیں نوجوانوں میں موجود ہیں۔ نوجوان سب کچھ کر سکتے ہیں۔ سوامی وویکانند جیسی قومی سطح پر سرشار سوچ ہی ہندوستان کو نئی بلندیوں پر لے جا سکتی ہے۔ طلباء سے اپیل کرتے ہوئے مسٹرراجپوت نے کہا کہ زندگی کو صحت مند اور نیک بنانے کے لیے وہ باقاعدگی سے یوگ کریں کیونکہ یوگ ایک ایسا طریقہ ہے جس سے جسم اور دماغ دونوں پاکیزہ اور صحت مند ہوتے ہیں۔یوگا پروگرام میں ایم پی مسٹرراج بہادر سنگھ، ایم ایل اے مسٹرشیلیندر جین، سینئر یوگاچاریہ پنڈت وشنو آریہ، بی جے پی کے ضلع صدر مسٹرگورو سروٹیا اور دیگر عہدیدار، عوامی نمائندے اور طلباء کثیر تعدادمیںموجود تھے۔