فلوریڈا، 28 مارچ (یو این آئی) سربیا کے ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے میامی اوپن میں مردوں کے زمرے کے سیمی فائنل میں امریکہ کے سیباسٹیئن کورڈا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ایک گھنٹہ 24 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں جمعرات کو عالمی نمبر پانچ جوکووچ نے دوسرے سیٹ میں بریک ڈاؤن سے واپسی کی اور کورڈا پر 6-3 7-6 (7-4) سے کامیابی حاصل کی۔اس فتح کے ساتھ ہی 37 سالہ جوکووچ اے ٹی پی ماسٹرز 1000 ایونٹ کے آخری چار میں پہنچنے والے سب سے معمر کھلاڑی بن گئے ہیں۔یہ کوارٹر فائنل میچ بدھ کی رات کھیلا جانا تھا، لیکن خواتین کا کوارٹر فائنل جیسکا پیگولا اور ایما راڈوکانو کے درمیان رات 11 بجے تک کھیلے جانے کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا۔جمعے کو سیمی فائنل میں جوکووچ کا مقابلہ بلغاریہ کے 14ویں سیڈ گریگور دیمتروف سے ہوگا۔ جوکووچ 2016 کے بعد اس ٹورنامنٹ میں پہلی بار سیمی فائنل میں پہنچے ہیں۔میچ کے بعد جوکووچ نے کہا کہ یہ میری اب تک کی بہترین سرونگ پرفارمنس تھی، میں کافی نروس تھا کیونکہ میں جانتا ہوں کہ کورڈا بہت جارحانہ اور باصلاحیت کھلاڑی ہے۔