بھوپال:19؍مئی:وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا ہے کہ لوک ماتا دیوی اہلیا بائی ہولکر نے گڈ گورننس، علاقائی ترقی اور انصاف کے انتظام کی شاندار مثالیں پیش کیں۔ انہوں نے عوام الناس کی فلاح و بہبود اور خواتین کی خود انحصاری کے لیے جو کام کیے ہیں وہ قابل تقلید ہیں۔ لوک ماتا دیوی اہلیا بائی ہولکر نے پورے ملک میں مذہب اور ثقافت کی ترقی کے کاموں کے ذریعہ ثقافتی قوم پرستی کی سمت میںکام کیا۔ ان کے اس خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے اس سال لوک ماتا کی 300 ویں جیتنی کی تقریبات کے تحت ان موضوعات پر مرکوز سرگرمیاں نافذ کیا جائیں۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو دیوی اہلیا بائی ہولکر کی 300ویں جیتنی کے انعقاد کے لیے تشکیل دی گئی انعقادکمیٹی میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے۔ سمتو بھون (وزیراعلیٰ رہائش گاہ) میں منعقدہ میٹنگ میںوزیر ٹرانسپورٹ اور اسکولی تعلیم مسٹر ادے پرتاپ سنگھ، وزیر مملکت ثقافت، سیاحت، مذہبی ٹرسٹ اور اوقاف مسٹر دھرمیندر سنگھ لودھی، چیف سکریٹری مسٹرانوراگ جین اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ لوک ماتا دیوی اہلیابائی ہولکر کی شراکت پر مطالعہ اور تحقیق کی حوصلہ افزائی کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے مختلف ریاستوں میں دیوی اہلیا کے ذریعہ تعمیر کردہ مندروں، پوجاگھروں، دھرم شالوں اور دیگر کمیونٹی کے استعمال شدہ ڈھانچوں کی دیکھ بھال کے لئے متعلقہ ریاستی حکومتوںسے اشتراک کرکے ضروری انتظامات کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ دیوی اہلیا کے ذریعہ تعمیر پوجاگھروں میں مذہبی سرگرمیوں کے مسلسل انعقاد کے لیے بھی ضروری انتظامات کیے جائیں۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ مہاراشٹر میں لوک ماتا دیوی اہلیا بائی ہولکر کے آبائی گاؤں چوڑی میں خصوصی ٹیم بھیج کر ضروری معلومات اکٹھی کی جائیں۔
ریاست کے مختلف حصوں میں اہلیا یاترا کے انعقاد اور اسکول نیزکالج سطح پر دیوی اہلیا پر مرکوز تعلیمی سرگرمیوں کو منعقد کرنے کی بھی ہدایات دی گئیں۔
میٹنگ میں بتایا گیا کہ لوک ماتا دیوی اہلیا بائی کی 300ویں سالگرہ کی تقریب کا مرکزی پروگرام 31 مئی کو بھوپال کے جمبوری میدان میں منعقد کیا جائے گا۔ خواتین کو بااختیار بنانے پر مرکوز اس پروگرام میں تقریباً ایک لاکھ شرکاء کی شرکت متوقع ہے۔
پروگرام میں حکومت ہند کی جانب سے لوک ماتا دیوی اہلیہاکو وقف ڈاک ٹکٹ اور سکہ جاری کرنے کی بھی تجویز ہے۔ میٹنگ میں پرنسپل سکریٹری سیاحت اور ثقافت مسٹر شیو شیکھر شکلا، کمیٹی ممبر شریمتی میگھا پوار اور دیگر افسران موجود تھے۔ کمیٹی کے ارکان شریمتی مالا ٹھاکر، شریمتی ونیتا دھرم، شریمتی جیوتی تومر اور مسٹر راکیش دینیا نے میٹنگ میں ورچوئلی شامل ہوئے۔