چنئی، 5 اپریل (یواین آئی) کے ایل راہل (77) کی بہترین نصف سنچری کی اننگز کے بعد نپی تلی گیندبازی اور بہترین فیلڈنگ کی بدولت دہلی کیپٹلز (ڈی سی) نے ہفتے کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 17ویں میچ میں چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کو 25 رنز سے شکست دے کر موجودہ ایڈیشن میں جیت کی ہیٹ ٹرک لگائی۔چیپک اسٹیڈیم کی پچ پر دہلی نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 6 وکٹوں پر 183 رنز بنائے جس کے جواب میں چنئی مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 158 رنز ہی بنا سکی۔ موجودہ ایڈیشن میں دہلی کی یہ مسلسل تیسری جیت ہے۔ اس جیت کے ساتھ دہلی اب تک کھیلے گئے تمام تین میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل میں پہلے نمبر پر آ گئی ہے۔ اس سے پہلے اکشر پٹیل کی قیادت میں دہلی نے لکھنؤ کو ایک وکٹ سے اور حیدرآباد کو سات وکٹوں سے ہرا دیا تھا۔ دوسری طرف چنئی اب تک کھیلے گئے چار میچوں میں سے تین ہار چکی ہے۔ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے چنئی کو پہلا بڑا جھٹکا فارم میں چل رہے بلے بازراچن ریوِندر (3) کی صورت میں دوسرے اوور میں ہی لگا، جبکہ کپتان رتوراج گائیکواڑ (5) آج کے میچ میں زیادہ کچھ نہیں کر سکے۔ ڈیوڈ کانوے 13 رنز کے ذاتی اسکور پر وپراج نِگم کا شکار بنے۔ وجے شنکر (69 ناٹ آؤٹ) بھی امپائر کے غلط فیصلے کی وجہ سے ایل بی ڈبلیو ہونے سے بال بال بچ گئے تاہم بعد میں انہوں نے ایم ایس دھونی (30 ناٹ آؤٹ) کے ساتھ 84 رنز کی شراکت داری کی۔ یہ شراکت داری آئی پی ایل میں چھٹے وکٹ کے لیے سی ایس کے کی سب سے بڑی شراکت بنی جس نے مائیکل ہسی اور بدری ناتھ کی 73 رنز کی شراکت داری کا ریکارڈ توڑ دیا۔راچن ریوِندر کو دو رنز کے ذاتی اسکور پر کلدیپ یادو نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا، جبکہ شیوم دوبے (18) کو وپراج نے اپنا دوسرا شکار بنایا۔
چپک اسٹیڈیم پر کے ایل راہل کی بلے بازی توجہ کا مرکز رہی ۔ جیک فریزَر-میکگرک کا وکٹ گرنے کے وقت ٹیم کا کھاتہ بھی نہیں کھلا تھا۔ ایسی مشکلات میں سلامی بلے باز راہل نے ایک سرے پر جم کر اپنی پوزیشن مضبوط کی اور ابھیشیک پُورل (33)، اکشر پٹیل (21)، کپتان اکشر پٹیل (21)، سمیر رضوی (20) اور ٹرِسٹن اسٹبز (24 ناٹ آؤٹ) کے ساتھ شراکت داری بناتے ہوئے اسکور بورڈ پر رن جوڑنے کی ذمہ داری سنبھالی۔راہل نے پاری کے آخری اوور میں متیاشا پتھیراناکی گیند کو پل کرنے کی کوشش میں وکٹ کے پیچھے کیچ ہو گئے۔ انہوں نے اپنی نصف سنچری کی اننگزمیں 51 گیندیں کھیلیں اور چھ چوکے اور تین چھکے لگائے۔ چنئی کے لیے خلیل احمد (25 رن پر دو وکٹ) نے شاندار گیندبازی کی۔ انہوں نے میکگرک اور جارح بلے بازسمیررضوی کے اہم وکٹ اپنے نام کیے۔ آخری چار اوورز میں چنئی کے گیندبازوں نے نپی تلی گیندبازی کا مظاہرہ کیا اور دہلی کو بڑے اسکور تک پہنچنے سے روک دیا۔
آخری اوور میں دہلی نے کے ایل راہل اور آشوتوش شرما کے طور پر دو وکٹیں گنوائیں۔ شرما رن چرانے کی کوشش میں جڈیجا کے تھرو کا شکار بنے۔