نئی دہلی، 28 مئی (یواین آئی) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے چیف کوچ گوتم گمبھیر نے بدھ کے روز کہا کہ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کا انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے فائنل میچ کو مسلح افواج کے نام وقف کرنا واقعی ایک ‘ناقابل یقین’ قابل ستائش قدم ہے اور یہ ہماری قومی یکجہتی کو ظاہر کرتا ہے۔گمبھیر نے پریس کانفرنس سے کہا، میں اکثر کئی معاملات میں بی سی سی آئی کی تنقید کرتا رہا ہوں، لیکن یہ اقدام واقعی قابل تعریف ہے۔ مسلح افواج کے لیے کسی بھی کام کو ہماری مکمل حمایت حاصل ہے۔۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک اچھا اقدام ہے۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ پورا ملک متحد ہے اور ہماری مسلح افواج کو سلام پیش کر رہا ہے۔ بغیر کسی مفاد کے ہماری حفاظت کرنے کے لیے میں مسلح افواج کو کریڈٹ دیتاہوں۔چیف کوچ گمبھیر نے کہا، ہمارے فوجی بدلے میں کچھ توقع کیے بغیر ہماری خدمت کرتے ہیں، حفاظت کرتے ہیں اور قربانیاں دیتے ہیں۔ گمبھیر نے یہ تبصرہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے جواب میں ہندوستانی مسلح افواج کی طرف سے چلائے گئے آپریشن سندور کے بعد بی سی سی آئی کی طرف سے آئی پی ایل 2025 کی اختتامی تقریب کو مسلح افواج کے نام وقف کرنے کے فیصلے کے ساتھ یکجہتی کے طور پر کیا۔