اندور13جنوری (پریس ریلیز) سينکڑوں شوق رکھنے والوں نے تیسرے سیفی برہانی بزنس ایکسپو کے افتتاح کے موقع پر لابھ گنگا نمائشی مرکز اندور کا دورہ کیا ۔ ایکسپو 12 سے 14 جنوری 2024 تک جاري رہيگا۔داؤدی بوہرہ کے سربراہ سيدنا مفضل سيف الدين نے ممبئ سے آن لائن رہ كر ایکسپو كا افتتاح کیا۔سیدنا کے بیٹے شہزادہ حسین برہان الدین افتتاحی تقریب میں ذاتی طور پر شامل ہوئے، مہمان خصوصی کابینی وزیر، مدھیہ پردیش شری کیلاش وجے ورگیہ، کے ساتھ اندور کے میئر شری پشیامترا بھارگو اور کمیونٹی کے سینئر ارکان موجود تھے۔ حاضرین سے اپنے خطاب میں شہزادہ حسین برہان الدین نے اخلاقی تجارت اور کاروباری طریقوں ميں ايمانداری پر زور دیا۔ انہوں نے ایکسپو کے منتظمین کی تعریف کی اور نئے اور قائم شدہ کاروبار کو فروغ دینے کے لیے ایسی نمائشوں کے انعقاد کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ایکسپو میں، کابینی وزیر جناب کیلاش وجے ورگیہ نے کہا، “بوہرہ برادری اس ملک کی ترقی میں نمایاں كردار ادا کرتی رہتی ہے۔ کمیونٹی نے ہمیشہ اپنے نظم و ضبط اور کاروباری مہارت سے خود کو ثابت کیا ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی ہمیشہ کہتے ہیں کہ بوہرہ برادری کی ہندوستان کی جی ڈی پی میں لاجواب شراکت ہے۔ کمیونٹی اور انکی تجارت و کاروبار ہمارے ملک کو خود کفیل بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا میں بوہرہ برادری نے ہندوستان کا نام روشن کیا ہے۔يہ شاندار ایکسپو اندور، مدھیہ پردیش اور ہندوستان کی معیشت میں اہم كردار ادا كريگا۔ اس کی کامیابی کے لیے بہت بہت مبارکباد۔
ایکسپو میں، اندور کے میئر شری پشیامتر بھارگو نے شہر میں میگا بزنس ایکسپو کی میزبانی کرنے پر داؤدی بوہرہ کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مختلف شعبوں میں کمیونٹی کی محبت، لگن اور شراکت کا اعتراف کرتے ہوئے ان کے کاروباری ذہن اور نقطہ نظرکی تعريف کی۔کمیونٹی كا ‘تجارت ’’رابحہ‘‘ نام سے منظم کاروبار ترقياتی ادارہ ہے، داؤدی بوہرہ کاروباریوں کے لیے يہ ایک مشترکہ سطح کے طور پر کام کرتا ہے، تاکہ مختلف کاروباری شعبوں كے آپس میں جڑنے، علم کو بانٹنے اور تدبيری تعاون کو فروغ ديا جا سکے۔حضور سیدنا مفضل سیف الدین ہمیں تجارت ميں قيادتی معيار پيدا كرنے اور ہمت اور یقین کے ساتھ کاروباری مواقع تلاش کرنے کا درس دیتے ہیں۔ یہ ایکسپو ان کی تعلیمات كا نمونہ ہے، جو تاجروںکی جدت کو فروغ دینے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے۔اس سے کمیونٹی اور وسیع تر معاشرے میں مثبت تبدیلی كو فروغ ملےگا اندور داؤدی بوہرہ برادری كے رکن خزيمہ پیٹی والا نے کہا۔ہمیں یقین ہے کہ یہ تین روزہ ایکسپو پورے ہندوستان سے آنے والوں کو اپنی مصنوعات اور خدمات پیش کرنے کے مواقع فراہم کرےگا اور قائم شدہ اور نئے آنے والے کاروباروں پر اہم اثر ڈالےگا۔”ایکسپو کے کوآرڈینیٹر احمد علی پيپر والا نے اظہار خیال کیا۔ہندوستان اور بیرون ملک سے تقریباً 170 اسٹارٹ اپس اور قائم کردہ کاروبار مصنوعات اور خدمات کی نمائش کر رہے ہیں، جو بوہرا کاروبار کی طاقت اور تنوع کو اجاگر کر رہے ہیں۔ ، کمیونٹی کے گنبد داؤدی بوہرہ کمیونٹی کی بھرپور ثقافت كے ورثے اور فنکارانہ صلاحیتوں اور مہارتوں کو ظاہر کرتے ہیں۔