دبنگ دہلی کے سی نے یو ممبا کو شکست دی

0
14

ممبئی، 09 جنوری (یو این آئی) پرو کبڈی لیگ کے 10ویں سیزن میں 63ویں کپتان آشو ملک کی شاندار کارکردگی کی بدولت دبنگ دہلی کے سی نے اپنی ناقابل تسخیر سیریز کو جاری رکھتے ہوئے یو ممبا کو 40-34 سے شکست دی۔ڈوم این ایس سی آئی-ممبئی میں پیر کی رات کھیلے گئے میچ میں دہلی کے لیے کپتان آشو ملک نے 13 پوائنٹس اور منجیت نے چھ پوائنٹ بنائے۔ امیر محمد ظفردانش یو ممبا کے لیے سپر 10 اسکور کرنے میں کامیاب رہے۔دبنگ دہلی نے 11 میچوں میں اپنی ساتویں جیت درج کی اور ٹیم کے اب 40 پوائنٹس ہو گئے ہیں۔ دبنگ دہلی گزشتہ چھ میچوں میں ناقابل تسخیر رہی ہے۔ چھ پوائنٹس کی اس جیت کے ساتھ دبنگ دہلی اب پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ یو ممبا 10 میچوں میں چوتھی شکست کے بعد 32 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ باقاعدہ کپتان نوین کمار کے بغیر اتری دبنگ دہلی اور میزبان یو ممبا کے درمیان اس میچ میں سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ کھیل کے ابتدائی پانچ منٹ میں دونوں ٹیمیں 5-5 گول سے برابر تھیں۔ دہلی نے اپنا تسلط دکھاتے ہوئے آٹھویں منٹ میں یو ممبا کو آل آؤٹ کیا اور پانچ پوائنٹس کی برتری کے ساتھ اس کا اسکور 13-8 کردیا۔ دہلی کی ٹیم نے اس لیڈ کو 10 منٹ تک برقرار رکھا۔ یو ممبا کے دفاع نے پہلے ہاف کے آخری 10 منٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
ٹیم نے 15ویں منٹ تک دہلی کے پوائنٹس کو چار پوائنٹس تک محدود کر دیا۔اس کے بعد جئے بھگوان نے سپر ریڈ کے ذریعے میزبان ٹیم کو دہلی کے مزید قریب لادیا۔ لیکن آشو نے ایک بار پھر دہلی کی پوزیشن مضبوط کر دی۔ پہلے ہاف کے آخری لمحات تک دہلی کے پاس دو پوائنٹس کی برتری باقی تھی اور اسکور 20-18 تھا۔دبنگ دہلی کی ٹیم دوسرے ہاف کے شروع ہوتے ہی آل آؤٹ ہوگئی اور یو ممبا نے پیچھے رہ کر اسکور کو 22-22 پر برابر کردیا۔ اس دوران دہلی کے کپتان آشو ملک نے اپنا سپر 10 لگایا۔ ملک کے بعد یو ممبا کے امیر محمد ظفردانیش نے اپنا سپر 10 مکمل کیا۔ 25ویں منٹ تک ممبا کی ٹیم کو دو پوائنٹس کی برتری حاصل تھی۔ یو ممبا کے دفاعی کھیل کی بدولت انہیں 30ویں منٹ تک تین پوائنٹس کی برتری حاصل تھی۔ دہلی کے لیے مسئلہ یہ تھا کہ آشو کے علاوہ کوئی دوسرا ریڈر پوائنٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا اور اس کی وجہ سے ٹیم میچ میں مسلسل پیچھے چلی گئی۔
آشو کے باہر بیٹھنے کے بعد کوئی کھلاڑی اسے ریوائیو نہیں کر سکا۔ دریں اثنا، دبنگ دہلی کے منجیت نے بھی پی کے ایل میں اپنے 100 ریڈ پوائنٹس حاصل کیے۔منجیت نے ساتھ ہی آشو ملک کو بھی ریوائیو کیا۔ دہلی نے کھیل کے آخری 10 منٹ میں اپنی فارم میں واپسی شروع کردی تھی۔
منجیت کے بعد وشال بھردواج نے بھی پی کے ایل میں 300 ٹیکل کا نمبر حاصل کیا۔34ویں منٹ میں دہلی کی ٹیم 30-30 سے برابری پر تھی۔ صرف دو منٹ بعد،دبنگ دہلی نے آشو کے رہڈ کی بنیاد پر یو ممبا کو آل آؤٹ کر دیا اور پانچ پوائنٹس کی برتری کے ساتھ اسکور 36-31 کر دیا۔ دبنگ دہلی کے لیے آخری دو منٹ بہت اہم تھے اور ٹیم کو اب بھی چار پوائنٹس کی برتری حاصل تھی۔ ٹیم نے اس برتری کو برقرار رکھتے ہوئے چھ پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی اور پوائنٹس ٹیبل میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔