چنئی، 5 اپریل (یو این آئی) پانچ بار کی آئی پی ایل چیمپئن چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) نے ‘دی میکنگ آف کے عنوان سے اپنی دوسری کھلاڑی ڈوکیومنٹر سیریز لانچ کردی ہے۔سیریز کی دوسری کڑی سری لنکن بولر متھیشا پاتھیرانا کی زندگی کے سفر پر مبنی ہے۔ ‘میکنگ آفسیریز ٹیم کے اسٹار کھلاڑیوں کی زندگیوں پر گہری نظر ڈالتی ہے، جو ان کے بچپن سے لے کر میدان میں ان کی موجودہ کامیابی تک کے سفر کو دکھاتی ہے۔ سیریز کا پہلا ایپی سوڈ سی ایس کے کے کپتان روتوراج گائیکواڈ پر تھا۔ سی ایس کے کی ریلیز کے مطابق ناظرین کو پتھیرانا کے بچپن کے دنوں کی ایک جھلک ملے گی کی کیسے انہوں نے اپنے منفرد ایکشن کو کیسے تیار کیا اور سی ایس کے اور سری لنکا کی قومی ٹیم تک ان کا سفر کیسا رہا۔ پردے کے پیچھے کی خصوصی فوٹیج کے ساتھ، پتھیرانا، ان کے کنبہ اور بچپن کے کوچز کے ساتھ انٹرویوز، ‘دی میکنگ آف متھیشا پتھیرانا شائقین کو انوکھے باؤلنگ ایکشن والے شخص اور ان کی کامیابی کی کہانی کے بارے میں ایک گہری نظر فراہم کرتا ہے۔