لاس اینجلس، 15 جولائی (یو این آئی) لاس اینجلس اولمپکس 2028 سے کرکٹ کی اولمپکس میں واپسی ہو رہی ہے۔اس مرتبہ کے اولمپک میں کرکٹ مقابلے کے میچ 12 جولائی سے شروع ہوں گے، جب کہ 20 اور 29 جولائی کو تمغے کے مقابلے ہوں گے۔ تمام میچ فیئر گراؤنڈز اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ لاس اینجلس سے تقریباً 50 کلومیٹر دور پومونا شہر میں ایک عارضی اسٹیڈیم بنایا جائے گا۔ٹورنامنٹ میں مرد اور خواتین دونوں ہی چھ چھ ٹیمیں کھیلیں گی جس میں 180 کھلاڑی حصہ لیں گے۔ تمام میچز ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ہوں گے۔ ہر ٹیم ٹورنامنٹ کے لیے 15 کھلاڑیوں کا انتخاب کر سکتی ہے۔زیادہ تر دنوں پر ڈبل ہیڈر میچز ہوں گے، جب کہ 14 اور 21 جولائی کو کوئی میچ نہیں ہوگا۔ میچ مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے اور شام 6.30 بجے شروع ہوں گے۔
میڈل میچز کے لیے بھی یہی وقت رکھا گیا ہے۔لاس اینجلس کے میئر کیرن باس نے ایک بیان میں کہا، جب دنیا ان گیمز کے لیے یہاں آئے گی، تو ہم سب کے لیے گیمز کی میزبانی کرتے ہوئے ہر علاقے کو اجاگرکریں گے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کریں گے کہ یہ ایک یادگار میراث چھوڑے”۔انہوں نے مزید کہا، ہم پہلے ہی اس وراثت کو پورا کر رہے ہیں کیونکہ ہم اعلان کرتے ہیں کہ پلے ایل اے میں 10 لاکھ سے زیادہ اندراج ہوچکے ہیں۔ میں ایل اے28 اور انٹرنیشنل اولمپک ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں، جن کی وجہ سے یہ پروگرام ممکن ہوسکا۔” کرکٹ کو پہلی بار 1900 میں اولمپکس میں شامل کیا گیا تھا۔
اس وقت صرف دو ٹیم گریٹ برٹین اور فرانس نے دو دن کے میں حصہ لیاتھا، جہاں گریٹ برٹین نے طلائی تمغہ جیتا۔اولمپکس میں کرکٹ کی شمولیت اس کھیل کے بڑھتے ہوئے قد کو مزید مضبوط کرتی ہے۔ خواتین کی کرکٹ نے 2022 میں برمنگھم میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں اپنا آغاز کیا، جبکہ مرد اور خواتین دونوں 2010، 2014 اور 2023 میں ایشین گیمز کا حصہ رہ چکے ہیں۔