اپنے بچوں اورگھروں میں دینی ماحول کی فضا بنائیں اور شریعت پر عمل کرنے والے بنیں:مفتی محمدابوالکلام قاسمی

0
5

بھوپال:20؍اکتوبر:(محمداسعد)راجدھانی کے اشوکاگارڈن واقع مکتب الفوز معارف القرآن مسجد حضرت عائشہ میں بروز اتواور صبح کے وقت میں جلسہ دستار بندی عمل میں آیا،غورطلب ہے کہ امسال مکتب الفوز معارف میں 11طلبا نے حفظ قرآن کی تکمیل کی ۔ جس کی بنیاد پران تمام طلبا کی دستاربندی کی گئی، جلسہ کی صدارت مفتی محمدابوالکلام قاسمی(مفتی شہر بھوپال) نے کی اوراپنے خطاب میں تعلیم اوردینی تربیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ اس موقع پر مفتی نعیم صاحب، مولانا مشکور صاحب ندوی (استاذ دارالعلوم علامہ عبدالحی حسنی ندوی)، مفتی زبیر صاحب قاسمی، مولانا قاری رفیق احمد خان اسدی، مولانا مرغوب الرحمان صاحبان کے علاوہ دیگرعلمائے کرام خاص طورپر موجود تھے۔وہیں پروگرام می نظامت مفتی طیب مظاہری نے انجام دئے۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں قرب وجوار کے لوگوں نے شرکت کی۔ آخرمیں ادارہ کے ناظم مفتی عبدالظاہر راشدی نے تمام شرکاء کاشکریہ اداکیا۔