بھوپال:02؍ستمبر:وزیر امداد باہمی مسٹر وشواس کیلاش سارنگ نے منگل کو مدھیہ پردیش اسٹیٹ کوآپریٹو کنزیومر فیڈریشن کی سرگرمیوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ کنزیومر فیڈریشن کو معاشی طور پر مضبوط اور متعلقہ بنانے کے لیے اختراعی اقدامات کرنے ہوں گے۔ فیڈریشن کو بحال کرنے کے لیے سی پی پی پی(کوآپریٹو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ) ماڈل کو اپنایا جائے جس سے فیڈریشن کی کاروباری سرگرمیوں میں جدیدیت اور مسابقت آسکے گی۔
وزیر مسٹرسارنگ نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ کنزیومر فیڈریشن کو عالمی مارکیٹ سے جوڑنے کے لیے ٹھوس ایکشن پلان تیار کریں۔ اس کے تحت بڑے قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے ساتھ کام کرنے کے امکانات تلاش کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کنزیومر فیڈریشن کے زیر انتظام چلنے والے کنزیومر سینٹرس کو ملٹی پرپز بنایا جائے۔









