بھوپال 13ستمبر:وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے سنیچرکو گاندھی ساگر میں چمبل ندی کے حیرت انگیز اور دلکش قدرتی نظارے کا تجربہ کرتے ہوئے بوٹنگ کی ۔ بوٹ میں بیٹھ کر انہوںنے دریا ندی کے خوبصورت مناظر کی تعریف کی اور اس دلفریب سفر سے لطف اندوز ہوئے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ حکومت ریاست میں سیاحت کو نئی شناخت دینے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔ چمبل ندی علاقے میں جو سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا رہا ہے اس سے نہ صرف مقامی سطح پر روزگار قائم ہوں گے بلکہ یہ ملک اور بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں کی توجہ کا خاص مرکز بھی بنیں گے۔بوٹنگ بعد وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے چمبل ندی میں جیٹ اسکائے کی سواری بھی کی۔ پانی کی لہروں پر بائیک بوٹ چلاتے ہوئے وزیراعلیٰ انتہائی خوش اور پر جوش نظر آئے۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیوں سے نہ صرف سیاحت کو فروغ ملے گا بلکہ ریاست کے قدرتی ورثے کو دیکھنے اور سمجھنے کا ایک نیا موقع ملے گا۔وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے سفاری جیپ میں بیٹھ کر ٹینٹ سٹی کا بھی معائنہ کیا اور یہاں کی سیاحتی سہولیات اور پرکشش انتظامات کے بارے میں جانکاری لی۔وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو کے ساتھ ایم پی مسٹر سدھیر گپتا، گروتھ ایم ایل اے مسٹر چندر سسودیا، کمشنر مسٹر آشیش سنگھ، آئی جی مسٹر امیش جوگا، کلکٹر شریمتی ادیتی گرگ، پولیس سپرنٹنڈنٹ مسٹر ونود کمار مینا سمیت سیاح موجود تھے۔









