نئی دہلی6دسمبر:کانگریس نے انڈیگو بحران کے لیے مرکز کی مودی حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے اور اس سلسلے میں پریس کانفرنس کر حکومت سے کچھ تلخ سوالات پوچھے ہیں۔ ہفتہ کے روز پریس کانفرنس میں کانگریس نے مرکزی حکومت پر ’ڈؤوپولی‘ (صرف 2 کمپنیوں کی اجارہ داری) کی حکمت عملی اختیار کرنے کا الزام عائد کیا اور سوال کیا کہ کیا شہری ہوابازی وزیر رام موہن نائیڈو موجودہ حالات کے لیے ذمہ داری لیں گے اور معافی مانگیں گے؟ کانگریس لیڈر اور لوک سبھا رکن ششی کانت سینتھل نے پریس کانفرنس میں پارٹی کی آواز رکھتے ہوئے کہا کہ جب 8 جنوری 2024 کو فلائٹ ڈیوٹی اوقات سے متعلق اصول جاری کیے گئے تھے، تو یہ یقینی کیوں نہیں کیا گیا کہ مشکل حالات پیدا نہ ہوں۔ سینتھل نے نامہ نگاروں سے کہا کہ ’’موجودہ انڈیگو بحران بی جے پی حکومت کے ذریعہ ہوابازی سیکٹر میں جبراً ڈؤوپولی (صرف 2 کمپنیوں کی اجارہ داری) بنانے کی کوشش کا نتیجہ ہے، اور اس کا تباہ کن ریزلٹ آج پورے ملک کے سامنے ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ 5 دسمبر 2025 کو انڈیگو کے ذریعہ ایک ہزار سے زائد پروازیں رَد کرنے اور 6 دسمبر کو سینکڑوں پروازوں کو منسوخ کیے جانے سے ملک میں ہوائی سفر پوری طرح ٹھپ ہو گیا۔ کانگریس لیڈر نے الزام عائد کیا کہ یہ بحران اس بی جے پی حکومت کی پالیسیوں کا پہلے سے واقف نتیجہ ہے، جو مقابلہ آرائی کو کچلنے، پسندیدہ کارپوریٹ گروپس کو ایوارڈ دینے اور ملک کی پوری انڈسٹری کو کچھ چنندہ دوستوں کے مفاد میں تنظیم نو کرنے پر آمادہ ہے۔
جونپور میں بچے سے زیادتی کے ملزم کو 25 سال قید کی سزا
جونپور، 6 دسمبر (یو این آئی) اترپردیش کے جونپور ضلع کے ایڈیشنل سیشن جج (پوکسو) امیش کمار کی عدالت نے ہفتہ کو آٹھ ماہ قبل ایک نو سالہ لڑکے کی غیر فطری عصمت دری کے ملزم کو 25 سال کی سخت قید اور 50,000 روپے جرمانے کی سزا سنائی۔









