نئی دہلی، 08 جون (یواین آئی) طویل عرصے کے بعد کانگریس نے اتوار کو وزیر اعظم نریندر مودی کو پریس کے براہ راست سوالات کا سامنا نہ کرنے کا معاملہ اٹھایا اور کہا کہ ایک ریاست کے سربراہ کے لیے 11 سال تک پریس کانفرنس نہ کرنا ناقابل قبول ہے۔
کانگریس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے یہاں ایک بیان میں کہا کہ ہر ریاست کا سربراہ وقتاً فوقتاً پریس کانفرنس کرتا ہے۔ لیکن، ہمارے وزیر اعظم کو پریس کے براہ راست سوالات کا سامنا کرتے ہوئے 11 سال ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ “گزشتہ سال انتخابی مہم کے دوران مسٹر مودی نے ایک شو کی طرح میڈیا کی بات چیت کو پروڈیوس، ڈائریکٹ کیا اور اسکرپٹ کیا – جس میں انہوں نے خود کو ‘نان بائیولوجیکل کہنے کا مشہور دعویٰ بھی کیا تھا۔ لیکن آج تک انہوں نے کبھی بھی ایڈیٹنگ کے بغیر، اسکرپٹ کے بغیر ایک بھی حقیقی پریس میٹنگ کرنے کی ہمت نہیں دکھائی۔
کانگریس لیڈر نے مزید کہاکہ “یہ ان کے سابق وزرائے اعظم کے بالکل برعکس ہے۔ جس سے وہ خاص طور پر نفرت کرتے ہیں، تقریباً ہر دوسرے مہینے بے خوف ہو کر پریس کانفرنس کرتے، جہاں ان سے سخت سوالات کیے جاتے اور وہ سنجیدگی اور تحمل کے ساتھ جواب دیتے۔ ہماری جمہوریت کی بنیادیں ایسی بات چیت کی روایات سے مضبوط ہوئی ہیں۔