پٹنہ 15نومبر:پورنیہ سے آزاد رکن پارلیمنٹ پپو یادو نے بہار اسمبلی انتخاب کے نتائج پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ’اے بی پی نیوز‘ سے بات کرتے ہوئے نتیش کمار کو جیت کی مبارک باد دی اور کہا کہ ’’اس میں وزیر اعظم نریندر مودی کا کوئی کردار نہیں ہے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے وزیر اعظم کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’آپ کو راہل گاندھی کے فوبیا اور کانگریس سے فرصت نہیں ملتی ہے۔ یہ 400 پار بھی ہو رہے تھے۔ یہ گمچھا لہرا رہے تھے۔ کیا یہ وزیر اعظم کا وقار ہے؟ جو وزیر اعظم ہجرت نہیں روک پائے اور فیکٹری نہیں لگا پائے۔‘‘ پپو یادو کا کہنا ہے کہ بہار سے بنگال اور آسام بچانا ہے۔ میں بغیر کسی ذات و مذہب کی سیاست کرتا ہوں۔ مجھے سیمانچل پر مکمل بھروسہ تھا لیکن ہم اس کا اندازہ نہیں لگا پائے یہی ہماری غلطی ہو گئی۔ ہم اپنی غلطی قبول کرتے ہیں۔ راہل گاندھی کی ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ کے بعد ہم ایک ماہ خاموش رہے، یہی ہماری سب سے بڑی غلطی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’’عوام کو پیسہ ووٹ کے لیے دیا۔ نوجوان ان کے ساتھ نہیں تھے، جے ڈی یو پر بی جے پی کی نظر گدھ جیسی ہے۔ ایس آئی آر ہوا، ووٹ کاٹے گئے۔ دونوں نائب وزرائے اعلیٰ کو یکساں (تقریباً 1.22 لاکھ) ووٹ ملے۔ آج ہم اپنی غلطی قبول کریں گے۔ ہم تقسیم کی سیاست نہیں کرتے ہیں۔‘‘
بھرت پور، 15 نومبر (یو این آئی) راجستھان کے بھرت پور کے ہلینا تھانہ علاقے میں آگرہ-جے پور قومی شاہراہ نمبر 21 پر واقع کھاٹوشیام مندر کے درشن کر کے اپنے بھتیجے کے ساتھ موٹر سائیکل پر اپنے گاؤں واپس آ رہی ایک خاتون کو ہفتہ کو ایک ڈمپر نے ٹکر مار کر ہلاک کر دیا۔









