کٹرنذیراحمدندوی کی رحلت پر تعزیتی نشست
بھوپال:07؍اکتوبر:(پریس ریلیز) آل انڈیا ملی کونسل مرکزی عاملہ کے رکن مولانا طارق شفیق ندوی نے ڈاکٹر نذیر احمد ندوی نور اللہ مرقدہ کے انتقال پر ملال کا موقع پر منعقد ایک تعزیتی نشست میں ان کی حیات و خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ مولانا نذیر احمد ندوی ضلع اٹاوہ ، اترپردیش کے عصری تعلیم یافتہ خاندان کے چشم وچراغ تھےخاندانی روایت سے ہٹ کرانہوں نے اپنی تعلیم وتربیت کے لئے دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنو کا انتخاب کیا ۔ 1986میں عالمیت اور 1988میں تخصص فی الادب کرنے کے بعد درس و تدریس کے لئے مادر علمی دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنو کو ترجیح دی ۔ مرحوم ایک شریف و صالح اور کریم النفس استاد تھے ۔ انگریزی زبان پر دسترس تھی صحافت سے اچھی واقفیت تھی صرف و نحو کے ماہر اور ادب و انشاء میں ممتاز تھے ۔ تمام غیر ضروری کاموں سے اپنے کو الگ رکھتے تھے ۔ مزاج دینی تھا۔ مطلوب آخرت تھی ۔ صلہ کی تمنا صرف رب قدیر سے رکھتے تھے ۔ وقت کے نہایت پابند اور طلباء کے لئے شفیق و مہربان تھے ۔ سادگی ، قناعت اور دیانت ان کی شناخت تھی۔خارجی اوقات میں انھوں نے انشاء کی مشق اور الرائد کی تعبیرات اور تراجم کے لئے والد ماجد مرحوم سے مستقل استفادہ کیا تھا۔طارق شفیق ندوی 9935993688