بھوپال:یکم؍جولائی:کمشنر رابطہ عامہ ڈاکٹر سدام کھڈے نے منگل کورابطہ عامہ ڈائریکٹوریٹ احاطے میں ‘ایک پیڑ ماں کے نام مہم کے تحت پودا لگایا۔ انہوں نے اشوک اور گل موہر کے پودے لگائے۔ اس موقع پر محکمہ رابطہ عامہ کے اسٹاف نے کمشنر رابطہ عامہ کو ان کی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دی۔ اس دوران ایڈیشنل ڈائریکٹر مسٹر جی ایس وادھوا، ایڈیشنل ڈائریکٹر مسٹر سنجے جین اور محکمہ کے افسران اور ملازمین موجود تھے۔