بھوپال، 02 دسمبر(پریس ریلیز) بھوپال واقع بی ایچ ای ایل کمپنی میں کام کرنے والی باصلاحیت خواتین ملازمین کے لیے WIPs (ویمن ان پبلک سیکٹر) کی جانب سے ایک رنگا رنگ گانے اور رقص کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔پروگرام میں جنرل منیجر (HR) T.U. سنگھ،مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔اس موقع پر ڈاکٹر پومیلا سچدیو، چیف میڈیکل سروسز، کستوربا ہسپتال، بھی موجود تھیں۔وہیں محترمہ نمرتا جیسوال، سکریٹری، WIPs، BHEL، نے سالانہ رپورٹ پیش کی۔
پروگرام میںتمام شرکاء نے موسیقی، رقص، ہم آہنگی، کلاسیکی کی مختلف اصناف میں اپنی گلوکاری اور رقص کی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ بعد ازاں ان کی شاندار کارکردگی پر فاتحین کا اعلان کیا گیا۔ اس تقریب کو بڑے پیمانے پرلوگوں نے سراہا ۔









