شین جھین،19ستمبر(یو این آئی )ساتوک سائی راج رنکا ریڈی اور چراغ شیٹی کی جوڑی نے ڈائریکٹ گیم میں شاندار جیت درج کرکے لی ننگ چائنا اوپن کے کے سیمی فائنل میں قدم رکھا جبکہ سندھو خواتین کے سنگلز کوارٹر فائنل میں نہار کر باہر ہو گئیں۔ ھندوستانی جوڑی نے چین کے رین ژیانگ یو اور ژی ہاونان کو 38 منٹ میں 21-14, 21-14 سے شکست دی، جبکہ دو بار کی اولمپک تمغہ جیتنے والی پی وی۔ سندھو کو 23 سالہ کوریا کی این سی ینگ سے 38 منٹ میں 14-21، 13-21 سے شکست ہوئی، یہ پیرس گیمز کی طلائی تمغہ جیتنے والی این سی ینگ کے خلاف لگاتار آٹھویں شکست ہے۔سندھو نے ابھی تک عالمی نمبر ایک کوریا کی این سی ینگ کے خلاف جیت درج کرنے سے قاصر ہیں۔ ہندوستان کی ٹاپ شٹلر پی وی سندھو کی عالمی نمبر ایک این سی ینگ کے خلاف خراب کارکردگی جاری رہی، جمعہ کو کوریا کے ہاتھوں سیدھے گیمز میں ہار گئی۔سندھو کی شروعات خراب رہی اور وہ 1-6 سے پیچھے چل رہی تھی، لیکن کراس کورٹ کے نازک ڈراپ نے اسکور کو 5-9 کر دیا۔ تاہم این نے اپنے سگنیچر اسمیش کا استعمال کرتے ہوئے وقفہ پر 11-5 کی برتری حاصل کی۔ سندھو نے اسکور کو 11-14 سے برابر کر دیا، لیکن کوریائی کھلاڑی نے اپنی گرفت برقرار رکھی اور ہندوستانی کھلاڑی کے اسمیش کو جال میں واپس بھیج کر پہلا گیم اپنے نام کیا۔ دوسرے گیم میں سندھو نے 3-2 کی برتری حاصل کی، لیکن این کے قابو میں آنے سے پہلے ہی تھوڑی دیر کے لیے ہندوستانی شٹلر نے جارحانہ کھیل کے ساتھ برتری حاصل کرنے کی کوشش کی اور وہ 7-8 سے پیچھے رہی، لیکن این کی بہترین فیصلہ سازی اور ورائٹی نے انہیں وقفے پر 11-7 کی برتری حاصل کرنے کا موقع دیا۔