بھوپال:18؍جولائی:وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو 19جولائی کو بھوپال ضلع کے جگدیش پور سے10.54لاکھ کسانوں کے کھاتوں میں وزیر اعطم فصل بیمہ یوجنا کی رقم 1460.25 کروڑروپے منتقل کریںگے۔
اسی دن جگدیش پور میں وزارتی کونسل کی میٹنگ بھی ہوگی۔ وزیر اعظم فصل بیمہ اسکیم کے ابتدائی سال سے سال2024-25تک 30942.34کروڑ روپے کی ادائیگی متاثرہ کسانوں کی کی گئی ہے ۔ وزیراعظم فصل بیمہ اسکیم حکومت ہند کی ایک کثیر المقاصد اور اہم اسکیم ہے ۔ قدرتی آفات کے سبب فصل کا نقصان ہونے پر کسانوں کو بیمہ کے ذریعہ ادائیگی کرکے ان کے مالی مفادات کا تحفظ کرنا ہی اس اسکیم کا خاص مقصد ہے ۔
وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہاکہ اس مرتبہ ال- نینو اثر کے سبب اچھے مانسون کا امکان نہیں ہے ۔ ایسی صورت میں کسان بھائی اپنی فصلوں کا بیمہ مقررہ تاریخ سے پہلے کروا لیں ۔ جس سے پیداوار میں نقصان ہونے پر مالی مدد حاصل ہو سکے ۔ حکومت مدھیہ پردیش ہر حالت میں کسانوں کے ساتھ ہے اور کسانوں کے مفادات کیلئے مسلسل کام کر رہی ہے ۔