بھوپال:04؍اگست:مدھیہ پردیش کے شیکھر کھیل النکرن اور 38 ویں قومی کھیل 2025 کے تمغہ جیتنے والے کھلاڑیوں کو منگل 5 اگست کو وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو کی مہمان خصوصی میں نوازا جائے گا۔ رویندر بھون میں شام 5 بجے شروع ہونے والی اس اعزازی تقریب کی صدارت وزیر کھیل اور نوجوان بہبودمسٹر وشواس کیلاش سارنگ کریں گے۔ ایڈیشنل چیف سکریٹری مسٹرمنو شریواستو اور ڈائریکٹر اسپورٹس اینڈ یوتھ ویلفیئر مسٹر راکیش گپتا بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔11 کھلاڑیوں کو ایکلویہ ایوارڈ:پروگرام میںشوٹنگ کھلاڑی رتوراج بنڈیلا، کیکنگ-کینوئنگ (سلالم) کی کھلاڑی بھومی بگھیل، اسکویش کھلاڑی کرشنا مشرا، فینسنگ پلیئر پوجا دانگی، روئنگ پلیئر پربھاکر سنگھ راجاوت، سیلنگ پلیئر نیہا ٹھاکر، تیراکی کھلاڑی پرکھر جوشی، ایتھلیٹکس پلیئر ارجن واسکلے، کشتی کھلاڑی پریانشی پرجاپت، ہاکی کھلاڑی انکیت پال اور پاور لفٹنگ کھلاڑی گورو پچوری کو ایکلو اعزاز سے سرفراز کیا جائے گا۔12 کھلاڑیوں کو وکرم ایوارڈ:شوٹنگ پلیئر ایشوریہ پرتاپ سنگھ تومر، کیکنگ-کینوئنگ (سلالم) کھلاڑی جانہوی شریواستو، تیر اندازی کھلاڑی راگنی مارکو، کشتی پلیئر شیوانی پوار، باکسنگ پلیئر شروتی یادو، جوڈو پلیئر یامنی موریہ، کھو-کھو پلیئر سچن بھارگو، ہاکی کھلاڑی نیلوڈاڈیا، سافٹ بال کھلاڑی پرین کمار دوے، شوٹنگ (معذور زمرہ) روبینا فرانسس، پاور لفٹنگ کھلاڑی اپورو دوبے اور ایڈوینچر اسپورٹس کے لئے بھاونا ڈیہریا کو وکرم ایوارڈ سے سرفراز کیا جائے گا۔









