بھوپال:06؍اگست:وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے نئی دلی میں مسٹر اوم برلا سے خیرسگالی ملاقا کی۔ اس موقع پر دونوں کے درمیان جمہوری اقدار کو مضبوط بنانے، پارلیمانی روایات اور عوامی مفاد نیز ترقی سے وابستہ مختلف موضوعات پر بات چیت ہوئی ۔وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے لوک سبھا اسپیکر مسٹر برلا کا دلی استقبال اور رہنمائی کیلئے شکریہ ادا کیا۔ انہوںنے ملک اور مدھیہ پردیش کے ترقی ، گڈگورننس اور عوامی بہبود سے جڑے موضوعات پر غور- خوض کیا۔ وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہاکہ مرکزاور ریاست کی مشترکہ کوششوں سے ترقیاتی کاموں کو نئی رفتار مل رہی ہے اور مفاد عامہ اسکیموں کا موثر نفاذ یقینی ہو رہاہے۔









