بھوپال:17؍فروری:وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو کی قیادت میں، 17 فروری سے 19 فروری 2026 تک منعقد ہونے والے ممبئی کلائمیٹ ویک 2026 میں ریاست کی پائیدار، توسیع پذیر اور سرمایہ کاری کے موافق قابل تجدید توانائی اور توانائی اسٹوریج سے متعلق اختراعات کا پرزنٹیشن کیاجائے گا۔ وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو18 فروری 2026 کو شام 6.30بجے سے رات 8.10بجے تک ممبئی کے باندرا کرلا کامپلیکس( بی کے سی ) واقع ہوٹل سوفیٹیل خصوصی سیشن میں ریاست کی قابل تجدید توانائی اور توانائی اسٹوریج روڈ میپ پر مرکوز پرزنٹیشن کی تقادت کریںگے۔
ممبئی کلائمیٹ ویک 2026 کا انعقاد ہندوستان میں آب و ہوا سے متعلق کارروائی کو رفتاردینے کیلئے ایک مرکزی قومی پلیٹ فارم کے طور پر کیا جا رہا ہے۔ اس پلیٹ فارم پر ریاستوںکی آب و ہواسے متعلق اختراعات کے پرزنٹیشن کے ساتھ صاف توانائی کی پیداوار اور آب و ہوا سے متعلق بیسک ایکو سسٹم پر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ براہ راست بات چیت کی جائے گی۔ ملک اور بیرون ملک سے پالیسی ساز، بین الاقوامی ماہرین، سرمایہ کار اور موسمیاتی شعبہ سے وابستہ ماہرین حصہ لیںگے ۔ یہ انعقادریاست کو سبز توانائی کی سرمایہ کاری کے لیے ایک پرکشش مقام کے طور پر قائم کرنے کی سمت میں اہم ثابت ہوگا۔
ممبئی کلائمیٹ ویک 2026 میں مدھیہ پردیش حکومت کے پرزنٹیشن سے یہ ظاہر کیا جائے گاکہ ریاست سبز توانائی کی دستیابی، بھروسے اور سرمایہ کاری کی مسابقت کے ساتھ پائیدار ترقی کی سمت میں بڑھ رہا ہے۔