بھوپال:18؍جولائی:وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے ا سپین میںدورے کے تیسرے دن بارسلونا میں ‘فیرا دے بارسلونا – مونٹجوک میلہ احاطہ کا دورہ کیا۔ یہ میلہ یورپ کے بڑے نمائشی اور تجارتی میلوں میں سے ایک ہے۔ سال 1932 میں قائم ہونے والا یہ مرکز بارسلونا کے تاریخی مونٹجوک علاقے میں واقع ہے جسے ثقافتی اور تعمیراتی نقطہ نظر سے بہت اہم ماناجاتا ہے۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو کے اس دورے کا بنیادی مقصد اسپین کے اسمارٹ سٹی ماڈل، ماحولیاتی انتظام، شہری نقل و حرکت اور اختراعی نظام کا براہ راست معائنہ کرنا تھا، تاکہ مدھیہ پردیش میں بھی ان علاقوں میں ترقی کو تیز کیا جا سکے۔ مدھیہ پردیش میں ‘فیرا دے بارسلونا جیسے اداروں کے تعاون سے بین الاقوامی سطح کی سرمایہ کاری کانفرنسوں اور مستقل نمائشی مراکز کے قیام کے امکانات پر بھی بات چیت ہوئی۔ میلے کے نمائندے اور مدھیہ پردیش کے افسران کی ٹیم بھی میلے کے دورے کے دوران موجود تھی۔









