بھوپال:6؍اپریل:وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے اتوار کو نرمداپورم ضلع میں اودھوت شری دادا گرو کی دادا کٹی پہنچ کر ہون اور پوجا کی اور ریاست کی خوشی اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔ چیف منسٹر ڈاکٹر یادو نے دادا کٹی میں مختلف انواع کے 108 پودوں کی پوجا کی اور نرمدا پری کرما پتھ کی توسیع کرنے اور ماں نرمدا ندی کے بلاتعطل بہاؤ کو یقینی بنانے کا عہد کیا۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے اودھوت شری دادا گرو کی رہنمائی میں سنتوں کی تصویروں پر پھول چڑھا کر پوجا کی۔ وزیر اعلیٰ نے اودھوت شری دادا گرو کے ساتھ روحانی بات چیت کی اور ریاست کی خوشی اور خوشحالی کے لیے مسلسل کوششیں کرنے کا عہد کیا۔وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ ریاستی حکومت نے 30 مارچ سے پوری ریاست میں جل گنگا تحفظ مہم شروع کی ہے۔ اس مہم کے تحت تمام بند اور معدوم پانی کے ڈھانچے کو دوبارہ زندہ کیا جا رہا ہے۔ مہم کے تحت ماں نرمدا کے پورے پری کرما پتھ کو تیار کرنے کا عہد لیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ماں نرمدا کے بلاتعطل بہاؤ کے لیے عزم لیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ ہمیں اس عزم میں دادا گرو کا آشیرواد حاصل ہوا ہے۔وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ نرمدا پتھ سے ہوکرجانے والے نرمدا پری کرما یاتریوں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ان کے لیے دھرم شالہ اور دیگر انتظامات بھی ترجیحی بنیادوں پر کیے جائیں گے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ اس سے نرمدا پری کرما یاتریوں کے لئے تمام روحانی سرگرمیاں آسان اورسہل ہو جائیں گی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مدھیہ پردیش حکومت ریاست میں تمام تیرتھ مقامات کو منظم اور ترقی دینے کے لیے پرعزم ہے۔ رام نومی پر ریاست کے لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ آج میہر اور چترکوٹ بھی جا رہے ہیں۔