بھوپال:29؍مئی:وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا ہے کہ برہانپور ضلع کے مختلف گائووں میں آندھی – طوفان اور تیز بارش کے سبب کیلے کی فصل کے نقصان کو لے کر کسان بھائی فکر مند نہ ہو ں، ریاستی حکومت کسانو ں کے ساتھ ہے۔ اس سلسلہ میں نوٹس لیتے ہوئے ضلع انتظامیہ کو فوری طور پر متاثرہ گائووں میں کیلے کی فصل کا سروے کر کے نقصان کا تخمینہ کرنے کی ہدایت دے دی گئی ہیں۔ مدھیہ پردیش میں کیلا پیداوار کے نظریہ سے برہانپور اہم ضلع ہے ۔ سروے رپورٹ کی بنیاد پر کسان بھائیوں کو نقصان تلافی کے طور پر امدادی رقم دی جائے گی۔ قدرتی آفات سے ہوئے نقصان میں ریاستی حکومت ہمیشہ کسان بھائیوں کے ساتھ ہے ۔