بھوپال:12؍فروری:وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے مدھیہ پردیش کے بین الاقوامی پیرا سوئمر مسٹر ستیندر سنگھ لوہیا کو دنیا کے سب سے مشکل سمندری چینلوں میں سے نیوزی لینڈ کے کک اسٹریٹ کو کامیابی کے ساتھ عبور کرنے پر مبارکباد اور نیک خواہشات دی ہیں ۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ پدم شری اور تینزنگ نورگے نیشنل ایڈونچر ایوارڈ یافتہ مسٹر ستیندر سنگھ لوہیا نے تاریخ رقم کی ہے۔ اس شاندار کامیابی کے ساتھ وہ کک اسٹریٹ کو فتح کرنے والے ایشیا کے پہلے پیرا سوئمر بن گئے ہیں۔ ان کی یہ غیر معمولی کامیابی ملک اور مدھیہ پردیش کے لیے فخر کی بات ہے۔ مسٹرستیندر سنگھ لوہیا کے زبردست جذبہ اور پختہ ارادہ آنے والی نسلوں کے لیے ترغیب کا باعث بنے گا۔









