بھوپال:08؍ستمبر:وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم کو 8 سال بعد دوبارہ ایشیا کپ-2025 جیتنے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ ہندوستانی ٹیم کی یہ تاریخی فتح مضبوط قوت ارادی، منفرد کھیل کی مہارت اور تمام کھلاڑیوں کی ٹیم اسپرٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ بھوپال سمیت پورے مدھیہ پردیش نے جو ہاکی کی نرسری کے طور پر مشہور ہے، ہندوستان کو ہاکی کے کئی کامیاب کھلاڑی دیے ہیں۔ ہندوستانی ٹیم کی اس انوکھی جیت پر سب کو فخر ہے۔ انہوں نے تمام کھلاڑیوں کے روشن مستقبل کی خواہش کی۔قابل ذکر ہے کہ بہار کے راجگیر میں اتوار کو کھیلے گئے فائنل میچ میں ہندوستانی ہاکی ٹیم نے جنوبی کوریا کو 4-1 سے شکست دی تھی۔ ہندوستانی ٹیم نے 8 سال کے وقفے کے بعد مینز ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے ٹائٹل پر قبضہ کیا ہے۔









