ہن یادو نے وزیراعظم مسٹر نریندرمودی کا کھنڈوہ میں ’ واٹر شیڈ کانفرنس ‘‘ اور ’’ ایک پیڑماں کے نام‘‘ مہم پر پیغام کے طور پر حاصل آشیرواد کیلئے اظہار تشکر کیا۔ ریاست میں 30مارچ سے 30جون تک 3ماہ کے جل گنگا سموردھن ابھیان کے اختتام کے موقع پر وزیراعظم مسٹر مودی کا پیغام حاصل ہوا۔ وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہاکہ متحرک وزیراعظم مسٹر مودی کی فعال رہنمائی میں 90دن تک چلے ’ جل گنگا سموردھن ابھیان‘ کا کامیابی کے ساتھ اختتام ہوا ہے ۔ حالانکہ یہ ابھیان مختلف شکل میں جاری رہے گا۔ وزیراعلیٰ ڈاکٹر یاد ونے کہاکہ جل گنگا سموردھن ابھیان کو عوامی تحریک بنتے دیکھنا ایک خوشگوار احساس ہے ۔
وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے مدھیہ پردیش کے تمام شہریوں کی جانب سے وزیراعظم مسٹرمودی کا شکریہ اداکرتے ہوئے ان کے ذریعہ دیئے گئے خاص پیغام پر اظہار تشکر کیا ہے ۔









