بھوپال 11دسمبر:وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو سے کرناٹک اسٹیٹ بائیو انرجی ڈیولپمنٹ بورڈ کے چیئرمین مسٹر ایس ای سدھیندر جمعرات کو بنگلورو ہوائی اڈے پرملاقات کی۔ وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو سے مسٹر سدھیندرا نے مدھیہ پردیش میں بایو انرجی سیکٹر میںکئے جا رہے کاموںکے ساتھ کرناٹک ریاست میں مجوزہ بائیو انرجی پالیسی اور مستقبل کے ایکشن پلان پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو سے کرناٹک اسٹیٹ بائیو انرجی ڈیولپمنٹ بورڈ کے چیئرمین مسٹر سدھیندر نے دونوں ریاستوں کے درمیان بایو انرجی کے مختلف پہلوؤں پر تعاون کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے انہیں اس سلسلے میں ضروری تعاون فراہم کرنے کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ریاستیں مل کر اس سمت میں بہتر نتائج حاصل کرنے کے لیے کام کریںگی۔