بھوپال، 26 ستمبر: بھارت سنچار نگم لمیٹڈ (بی ایس این ایل) اپنی سلور جوبلی کے موقع پر دیسی 4جی سروس کے ساتھ ایک نئے عہد میں داخل ہو رہا ہے۔ وزیراعظم کل 27 ستمبر کو اوڈیشہ کے جھار سوگڑہ سے 37 ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیے گئے 97,500 موبائل ٹاور قوم کے نام وقف کریں گے۔
دیسی ٹیکنالوجی اور گرین ٹیلی کام :
بی ایس این ایل نے سی-ڈاٹ کور اور تِیجَس نیٹ ورکس کے اشتراک سے 92,600 سے زائد دیسی 4جی موبائل ٹاور قائم کیے ہیں۔ ان میں سے 18,900 ٹاور ’’ڈیجیٹل بھارت نِدھی‘‘ کے تعاون سے نصب ہوئے ہیں، جو 26,700 سے زیادہ دور افتادہ اور سرحدی گاؤں کو نیٹ ورک سے جوڑیں گے اور 20 لاکھ سے زائد شہریوں کو سروس فراہم کریں گے۔ تمام ٹاور شمسی توانائی سے چلیں گے، جس سے بھارت میں گرین ٹیلی کام اور پائیدار انفراسٹرکچر کو فروغ ملے گا۔ یہ نیٹ ورک مستقبل میں محض سافٹ ویئر اپ گریڈ کے ذریعے 5جی میں تبدیل ہو سکے گا۔
بی ایس این ایل کا 25 سالہ سفر :
2000: بی ایس این ایل کا تشکیل اور پورے ملک میں ٹیلی کمیونیکیشن سروس کی ذمہ داری۔ 2000 کی دہائی: لینڈ لائن نیٹ ورک میں بڑی توسیع اور قومی کنیکٹیوِٹی پروگرام میں کلیدی کردار۔ 2010 کی دہائی: 3جی/4جی کی مسابقت اور سخت ٹیریف ماحول میں دیہی بھارت کو مسلسل سروس فراہم کرنا۔ 2019-2023: حکومت کے احیائی پیکج اور بی وی این ایل کے انضمام کے بعد دیسی 4جی/5جی کی بنیاد۔ 2020-2024: چنئی-انڈمان اور کوڈلی-لکشدیپ سمندری کیبل پروجیکٹ سے جزیروں میں پہلی بار ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ سہولت۔ بی ایس این ایل نے 18 برس بعد پہلی مرتبہ مسلسل دو سہ ماہیوں میں نیٹ پرافٹ حاصل کیا۔ مالی سال 2024-25 کی تیسری سہ ماہی میں 262 کروڑ اور چوتھی سہ ماہی میں 280 کروڑ روپے کا فائدہ درج ہوا۔ پچھلے برس کمپنی نے 1 کروڑ سے زیادہ 4جی صارفین اور 2 لاکھ سے زیادہ ایف ٹی ٹی ایچ صارفین کا اضافہ کیا۔
بی ایس این ایل کے چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر اے۔ رابرٹ جے۔ روی (آئی ٹی ایس) نے آج منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ بی ایس این ایل کی سلور جوبلی پر دیسی 4جی کی شروعات شہریوں اور کاروباری اداروں کے لیے محفوظ، کفایتی اور سستی کنیکٹیوِٹی فراہم کرے گی، اور 5جی خدمات کی جانب واضح راستہ ہموار کرے گی۔









