برمنگھم، 05 جولائی:برمنگھم ٹیسٹ کے چوتھے دن بھارت نے اپنے دوسری اننگ 6وکٹ پر 427رن بناکر ڈکلیئرکردی ، دوسری اننگ میں بھی بھارت کے کپتان شبھمن گل نے 161رن کی شاندار اننگ کھیلی، اس کے علاوہ رشبھ پنت نے 65، کیل راہل نے 55، جائسوار نے 28، کرون نائر نے 26رن بنائے ، جبکہ جڈیجہ 69رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔اورانگلینڈکو جیت کے لئے 608 رن کاہدف دیا۔ جس کے وجواب میں انگلینڈ نے 3وکٹ پر 72رن بنالئے تھے اوراسے مزید536رن درکارتھے۔ بھارت کی طرف سے ارش دیپ سنگھ نے دو اورمحمدسراج نے ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیںکے ایل راہل (55) اور رشبھ پنت (ناٹ آؤٹ 41) کی شاندار اننگز کی بدولت ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن ہفتہ کو لنچ تک تین وکٹوں پر 177 رنز بنا لیے اور اس کی مجموعی برتری 357 رنز ہو گئی ہے۔ ہندوستان نے کل کے ایک وکٹ پر 64 رنز سے آگے کھیل شروع کیا۔ صبح کے سیشن میں ہندوستان کو دوسرا دھچکا اس وقت لگا جب کرون نائر آوٹ ہوگئے۔ انہیں بریڈن کارس نے وکٹ کیپر اسمتھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ اس وقت ہندوستان کا اسکور 96 رنز تھا۔ جوش ٹنگ نے لنچ سے پہلے کے ایل راہول کو آؤٹ کر کے ہندوستان کو دوسرا دھچکا دیا۔ کے ایل راہول نے 84 گیندوں پر 10 چوکوں کی مدد سے 55 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔لنچ تک ہندوستان نے تین وکٹوں پر 177 رنز بنا لیے ہیں اور اس کی مجموعی برتری 357 رنز ہو گئی ہے۔ کپتان شبھمن گل (ناٹ آؤٹ 24) اور رشبھ پنت (ناٹ آؤٹ 41) کریز پر موجود ہیں۔
پہلے سیشن میں ہندوستان نے دو وکٹیں گنوائیں اور مجموعی طور پر 111 رنز بنائے۔ ہندوستان کے پاس اب 357 رنز کی برتری ہے اور اس کے ہاتھ میں سات وکٹیں باقی ہیں۔ پہلے گھنٹے میں گیند بازوں کو کافی مدد مل رہی تھی اور کرون نائر کارس کا شکار بن گئے۔ اس کے بعد راہل نے اپنی نصف سنچری مکمل کی لیکن وہ ٹنگ کی اندر آتی گیند پر چکمہ کھا گئے۔ تاہم گل دوسرے سرے پر ڈٹ کر مقابلہ کر رہے تھے اور پنت نے آتے ہی جارحانہ انداز اپنایا۔ پنت کو دو لائف لائن ضرور ملیں لیکن انہوں نے 35 گیندوں پر تیز رفتاری سے پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 41 رنز بنا لیے ہیں۔ اب اگلے سیشن میں ہندوستان کی نظر اس برتری کو مزید آگے لے جانے پر ہوگی جبکہ انگلینڈ جلد واپسی کے ارادے سے میدان میں اترے گا۔انگلینڈ کی جانب سے جوش ٹنگ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ بریڈن کارس نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل ہندوستان نے اپنی پہلی اننگز میں 587 رنز کا بڑا اسکور بنایا تھا۔ جبکہ انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 407 رنز بنائے تھے۔









