اجودھیا:22اپریل(یواین آئی) اترپردیش کے نائب وزیر اعلی کیشوپرساد موریہ نے منگل کو دعوی کیا کہ بی جےپی کو دہلی سے بڑی جیت بہار میں ملے گی۔ موریہ نے شہر کے دیو کالی بائی پاس نزدیک واقع ایک ریسارٹ میں بی جے پی کے ذریعہ منعقد ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر سمان سبھا سے خطاب کرتے ہوئے کہ کہ دہلی میں بی جےپی کو جیت حاصل ہوئی ہے اس سے کئی گنا بڑی جیت بہار میں ملنے جارہی ہے۔ انہوں نے کہا’ ہماری سیاست دھوکے، بدعنوانی کی نہیں ہے بلکہ سب کا ساتھ، سب کا وکاس کی ہے۔ انہوں نے وقف ترمیمی ایکٹ پر کہا کہ منھ بھرائی کی سیاست کے تحت کچھ پارٹیاں اس کا پورے ملک میں مخالفت کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔ جبکہ وقف ترمیمی قانون99فیصدی مسلمانوں کے حق میں ہے۔ کانگریس و ایس پی کا ووٹ بینک ختم ہونے والا ہے۔ بی جےپی ایک عوامی بیداری مہم کو لے کر ہر منڈل تک لے جانے والی ہے۔ بی جےپی کا کارکن مسلمانوں کو وقف ترمیمی قانون کو سمجھانے کے بارے میں کامیاب ہوگیا تو سماج وادی پارٹی اور کانگریس کو مسلم اکثریتی بوتھوں پر ایجنٹ تلاشنے پڑیں گے۔نائب وزیر اعلی نے کہا کہ بی جےپی کا مسلم اکثریتی بوتھوں پر کمل نہیں کھلا ہے اس پر بہت بڑی مہم ہے۔ اس ملک کے غریب مسلمانوں کو یہ بات سمجھائیں گے۔ اگر ہم ان کو یہ سمجھانے میں کامیاب ہونگےتو مسلم بوتھوں کی ای وی ایم مشین بھی کمل کے پھو ل سے بھر جائے گی۔ اگر بل کا ٹھیک طریقے سے سے پرچار کیا تو یقینی طور سے سماج وادی پارٹی ختم ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں ٹی ایم سی جائے گی۔ دہلی سے بڑی جیت بہار میں ملے گی۔ بدعنوانی ختم کر سب کا ساتھ، سب کا وکاس بی جےپی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ آزادی ملنے کے بعد سردار پٹیل نے سومناتھ مندر کا کام کیا۔ اگر کانگریس نے من میں ہندو مخالفت نہ ہوتی تو خوشامد کی سیاست نہ ہوتی۔