ممبئی،10 مارچ (یو این آئی )ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ ( بی سی سی آئی ) نے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کا خطاب جیتنے پر ہندوستانی مردوں کی کرکٹ ٹیم کے لیے 131 کروڑ روپے کے خطیر نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔ بی سی سی آئی نے منگل کے روز اس تاریخی فیصلے کی تصدیق کی۔ ہندوستانی ٹیم نے احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی۔ اس جیت کے ساتھ ہندوستان نے کئی نئے ریکارڈز قائم کیے ہیں۔ ہندوستانی ٹی 20 ورلڈ کپ کا خطاب لگاتار دو بار (2024 اور 2026) جیتنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔ ہندوستان اب تک تین بار (2007، 2024 اور 2026) یہ اعزاز حاصل کر کے سب سے زیادہ بار ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے والی پہلی ٹیم بن چکی ہے۔بی سی سی آئی نے اس عظیم الشان کامیابی پر کھلاڑیوں، سپورٹ اسٹاف اور سلیکٹرز کو مبارکباد پیش کی ہے۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ یہ انعام کھلاڑیوں کی محنت اور ملک کے لیے ان کی خدمات کا اعتراف ہے۔
سال ,میزبان فائنل کا حریف
2007 جنوبی افریقہ پاکستان
2024 ویسٹ انڈیز / امریکہ جنوبی افریقہ
2026 ہندوستان / سری لنکا نیوزی لینڈ