بھوپال:14؍جنوری:کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے تحت بی ایچ ای ایل بھوپال کی جانب سے سرکاری مڈل اسکول جھگریا، وکاس کھنڈ پھندا (دیہی)، ضلع بھوپال میں دو روزہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس کے تحت ایک میڈیکل کیمپ بھی لگایا گیا۔اس کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں کے ذریعے صحت کا معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات تقسیم کی گئیں۔ ساتھ ہی صحت سے متعلق آگاہی کیمپ کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں گاؤں کے باشندوں کو جسم کو صحت مند رکھنے، یوگ اور پرانایام کے فوائد سے آگاہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ مفت غذائیت سے بھرپور غذا بھی تقسیم کی گئی۔یہ دو روزہ کیمپ (انسانی وسائل) جناب ٹی یو سنگھ اور پامیلا سچدیوا (طبی خدمات) کی رہنمائی میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر شہری انتظامیہ کے نمائندوں میں چیف ایڈیشنل پرشانت پاٹھک، ڈپٹی ونود کمار پردھان، اسٹیٹ آفیسر جناب رمیش چندرا، انجینئر جناب ابھینو شرما، جناب دیویندر پرتاپ سنگھ، جناب ارجن وشوکرما اور کستوریبا اسپتال کے ایڈیشنل رشمی پرمہنس، ایڈیشنل آرتی سنگھ، ایڈیشنل سریش مرکام، ڈاکٹر مانسی شرما اور مڈل اسکول کی پرنسپل منیشا کشمیری بھی موجود رہیں۔